بدھ، 18-مارچ،2026
بدھ 1447/09/29هـ (18-03-2026م)

سعودی عرب نے عرب اور اسلامی ممالک کا ہنگامی اجلاس طلب کر لیا

18 مارچ, 2026 10:11

مشرق وسطیٰ کی بگڑتی صورتحال کے پیش نظر اہم عرب اور اسلامی ممالک کا اجلاس طلب کر لیا گیا ہے۔

سعودی وزارت خارجہ نے اعلان کیا ہے کہ دارالحکومت ریاض میں بدھ کی شام عرب اور اسلامی ممالک کے وزرائے خارجہ کا ایک اہم مشاورتی اجلاس منعقد ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں : سعودی عرب اور یو اے ای کا رابطہ، خلیجی اتحاد برقرار رکھنے کا فیصلہ

اس اجلاس میں خطے کی سیکیورٹی اور استحکام کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ وزارت کے مطابق اجلاس کا مقصد موجودہ صورتحال میں مشترکہ حکمت عملی اپنانا اور باہمی تعاون کو فروغ دینا ہے۔

خطے میں بڑھتی کشیدگی کے باعث اس اجلاس کو غیر معمولی اہمیت حاصل ہو گئی ہے۔ توقع ہے کہ اجلاس میں حالیہ فوجی کشیدگی، سلامتی چیلنجز اور سفارتی اقدامات پر غور کیا جائے گا اور مشترکہ لائحہ عمل ترتیب دیا جائے گا۔

Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔