بدھ، 18-مارچ،2026
بدھ 1447/09/29هـ (18-03-2026م)

ایرانی رہنماؤں کی ٹارگٹ کلنگ، اسرائیلی حکمت عملی جنگ کو طول دینے کی کوشش قرار

18 مارچ, 2026 10:13

ماہرین کے مطابق حالیہ ٹارگٹ کلنگز خطے میں جاری جنگ کو طول دینے کی ایک بڑی حکمت عملی کا حصہ ہو سکتی ہیں۔

بین الاقوامی امور کے ماہر تریتا پارسی نے کہا ہے کہ علی لاریجانی کی ٹارگٹ کلنگ دراصل جنگ کو طول دینے کی ایک حکمت عملی ہو سکتی ہے۔ ان کے مطابق اسرائیل کی کوشش ہے کہ یہ تنازع زیادہ سے زیادہ عرصے تک جاری رہے۔

انہوں نے کہا کہ اسرائیل طویل عرصے سے امریکا کو ایران کے خلاف مکمل جنگ میں شامل کرنے کی کوشش کرتا رہا ہے اور اب جب یہ مقصد حاصل ہو چکا ہے تو وہ نہیں چاہتا کہ یہ جنگ جلد ختم ہو۔

یہ بھی پڑھیں : علی لاریجانی اپنے بیٹے، نائب اور محافظ سمیت شہید

ماہر کے مطابق اس طرح کی کارروائیاں نہ صرف ایران کو کمزور کرنے بلکہ اس کی قیادت کو نقصان پہنچانے کے لئے کی جا رہی ہیں تاکہ وہ مستقبل میں کوئی بڑا چیلنج نہ بن سکے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ علی لاریجانی جیسے افراد مذاکرات میں اہم کردار ادا کر سکتے تھے اور ان کی عدم موجودگی جنگ کے خاتمے کی کوششوں کو متاثر کرے گی۔

ان کے مطابق اس قتل کے اثرات صرف میدان جنگ تک محدود نہیں رہیں گے، بلکہ سفارتی سطح پر بھی اس کے دور رس نتائج سامنے آئیں گے۔

Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔