اتوار، 12-اپریل،2026
اتوار 1447/10/24هـ (12-04-2026م)

سعودی عرب میں شوال کا چاند نظر نہیں آیا، عید الفطر جمعہ کو ہو گی

18 مارچ, 2026 19:22

سعودی عرب میں شوال کا چاند نظر نہیں آیا، جس کے بعد عیدالفطر جمعہ کو منائی جائے گی۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق سعودی عرب کے 11 مختلف مقامات پر ماہرین فلکیات اور متعلقہ حکام چاند کی رویت کے لیے موجود تھے اور باقاعدہ مشاہدہ کیا گیا۔ تاہم کسی بھی مقام سے شوال کے چاند کی شہادت موصول نہیں ہوئی۔


اس سے قبل حکام نے سعودی شہریوں اور مقیم غیر ملکیوں سے بھی اپیل کی تھی کہ وہ چاند دیکھنے میں تعاون کریں اور اگر کہیں چاند نظر آئے تو فوری طور پر متعلقہ اداروں کو اطلاع دیں۔

بعد ازاں شوال کے چاند سے متعلق حتمی اعلان سعودی سپریم کورٹ کی جانب سے کیا گیا، جس کے مطابق سعودی عرب میں عیدالفطر جمعہ کو منائی جائے گی۔


Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔