بھارت عالمی سائبر فراڈ مافیا کا سب سے بڑا مرکز بن گیا، میٹا کی رپورٹ نے بھارتی دعوؤں کی پول کھول دی

میٹا کی سال 2026 کی پہلی ششماہی رپورٹ نے بھارتی نظام کی قلعی کھول دی ہے، جس کے مطابق بھارت اس وقت عالمی سائبر فراڈ مافیا کا سب سے آسان ہدف بن چکا ہے۔
بھارت میں انتہاء پسند مودی حکومت کی نااہلی اور انتظامی غفلت نے ملک کو سائبر جرائم اور آن لائن فراڈ کے ایک بڑے بحران میں دھکیل دیا ہے۔ عالمی سوشل میڈیا پلیٹ فارم میٹا کی جانب سے جاری کردہ سال 2026 کی پہلی ششماہی رپورٹ نے بھارتی حکومت کے بلند و بانگ دعووں کی حقیقت کو بے نقاب کر دیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق بھارت اس وقت بین الاقوامی دھوکہ دہی کرنے والے نیٹ ورکس کے لیے ایک زرخیز زمین بن چکا ہے، جہاں روزانہ ہزاروں صارفین اپنی جمع پونجی سے محروم ہو رہے ہیں۔
بھارتی معروف جریدے انڈین ایکسپریس نے میٹا رپورٹ کے حوالے سے بتایا ہے کہ بھارت عالمی سطح پر سائبر مجرموں کے سب سے بڑے ہدف کے طور پر ابھرا ہے۔
رپورٹ کے مطابق یہ فراڈ گروہ نہ صرف بھارت بلکہ امریکہ میں بھی صارفین کو بڑے پیمانے پر نشانہ بنا رہے ہیں۔ بھارتی صارفین کے اس قدر آسان ہدف بننے کی بڑی وجوہات میں ملک میں بڑھتی ہوئی متوسط آمدنی، سستا انٹرنیٹ ڈیٹا اور ڈیجیٹل خواندگی کی انتہائی کمی ہے۔
مودی حکومت نے ٹیکنالوجی کو عام تو کر دیا، لیکن صارفین کی سیکیورٹی اور آگاہی کے لیے کوئی ٹھوس اقدامات نہیں کئے، جس کا بھرپور فائدہ جرائم پیشہ گروہ اٹھا رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں : خلیجی بحران نے بھارت کی سفارتی پوزیشن بے نقاب کر دی
میٹا کی رپورٹ میں طریقہ واردات کا ذکر کرتے ہوئے بتایا گیا ہے کہ مجرم مصنوعی ذہانت اور جدید ٹیکنالوجی کا سہارا لے کر فون اور ویڈیو کالز کے ذریعے خود کو قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکار ظاہر کرتے ہیں اور ڈرا دھمکا کر صارفین سے لاکھوں روپے ہتھیا لیتے ہیں۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ مودی حکومت کی جانب سے سائبر قوانین پر عملدرآمد کی ابتر صورتحال اور انتظامی نااہلی نے ان گروہوں کو بھارتی عوام تک رسائی حاصل کرنے میں بے حد آسانی فراہم کی ہے۔
عالمی ماہرین کے مطابق مودی کے ‘شائننگ انڈیا’ اور ‘ڈیجیٹل انڈیا’ جیسے نعرے اب زمیں بوس ہو چکے ہیں، کیونکہ حکومت بنیادی سائبر تحفظ فراہم کرنے میں بھی ناکام رہی ہے۔
ریاستی سرپرستی میں چلنے والے پروپیگنڈے پر توجہ دینے والی مودی سرکار نے ملک کے ڈیجیٹل انفراسٹرکچر کو جرائم پیشہ عناصر کے لیے کھلا چھوڑ دیا ہے، جس سے نہ صرف بھارت کی داخلی سلامتی خطرے میں ہے بلکہ بین الاقوامی سطح پر بھی بھارت کی ساکھ کو شدید نقصان پہنچا ہے۔
Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.










