جمعہ، 20-مارچ،2026
جمعہ 1447/10/01هـ (20-03-2026م)

ایران کی جوابی کارروائی، سعودی عرب، قطر اور یو اے ای کی توانائی تنصیبات پر حملے

19 مارچ, 2026 11:14

ایران نے اپنی توانائی تنصیبات پر حملوں کے بعد سخت ردعمل دیتے ہوئے خطے میں امریکی مفادات سے منسلک تیل تنصیبات کو نشانہ بنایا ہے، جس کے بعد صورتحال ایک نئے اور خطرناک مرحلے میں داخل ہو گئی ہے۔

ایران کی پاسداران انقلاب نے اعلان کیا ہے کہ اس نے “آپریشن وعدہ صادق چار” کے تحت تریسٹھویں لہر کا آغاز کر دیا ہے، جس میں بنیادی طور پر خطے میں امریکہ سے وابستہ تیل کی تنصیبات کو نشانہ بنایا گیا۔ ایرانی حکام کے مطابق یہ کارروائی ایرانی توانائی ڈھانچے پر ہونے والے حملوں کے جواب میں کی گئی ہے۔

سرکاری بیان میں کہا گیا کہ اس مرحلے کو جنگ کا ایک اہم موڑ قرار دیا جا سکتا ہے کیونکہ ایران نے پہلے اس تصادم کو توانائی کے شعبے تک پھیلانے کا ارادہ نہیں رکھا تھا۔ تاہم ایرانی تنصیبات پر حملوں نے تہران کو مجبور کیا کہ وہ اس تنازع کو ایک نئے مرحلے میں داخل کرے۔

پاسداران انقلاب کے مطابق یہ کارروائی انٹیلی جنس کے وزیر اسماعیل خطیب اور ایرانی انٹیلی جنس اداروں کے شہداء کے نام منسوب کی گئی ہے۔ بیان میں کہا گیا کہ ایرانی افواج نے فوری ردعمل دیتے ہوئے دشمن کے مفادات کو نقصان پہنچانے کے لیے کئی تیل تنصیبات کو آگ لگا دی۔

یہ بھی پڑھیں : پاکستان کی ایران امریکا کشیدگی کم کرنے کیلئے ثالثی کی پیشکش

ایران نے واضح کیا کہ اس کا مقصد دوست اور ہمسایہ ممالک کی معیشت کو نقصان پہنچانا نہیں تھا، تاہم اپنی توانائی تنصیبات کے دفاع کے لیے امریکی مفادات کو نشانہ بنانا ناگزیر ہو گیا تھا۔

ادھر متحدہ عرب امارات نے ابو ظہبی میں حبشان گیس تنصیبات بند کر دیں جبکہ سعودی عرب نے بھی اپنے دو ریفائنریوں پر حملوں کی تصدیق کی ہے۔ یہ صورتحال اس وقت پیدا ہوئی جب اسرائیل نے ایران کی بحریہ اور جنوبی پارس گیس فیلڈ کو نشانہ بنایا تھا۔

ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے خبردار کیا ہے کہ یہ کشیدگی بے قابو ہو سکتی ہے اور پوری دنیا کو اپنی لپیٹ میں لے سکتی ہے۔ ایران نے مزید انتباہ دیا ہے کہ اگر اس کی توانائی تنصیبات پر مزید حملے کیے گئے تو اس کا ردعمل کہیں زیادہ شدید ہوگا اور اتحادی اہداف بھی نشانہ بن سکتے ہیں۔

Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔