مغربی کنارے میں بیوٹی پارلر میں گولہ گرنے سے تین فلسطینی خواتین شہید

مقبوضہ مغربی کنارے میں ایک افسوسناک واقعے میں گولہ گرنے سے تین فلسطینی خواتین شہید اور متعدد افراد زخمی ہو گئے ہیں۔
فلسطینی ہلال احمر کے مطابق مغربی کنارے کے علاقے بیوت عوا میں ایک گولہ خواتین کے بیوٹی پارلر پر گرنے سے تین خواتین جاں بحق ہو گئیں، جبکہ تیرہ افراد زخمی ہو گئے۔
ابتدائی اطلاعات میں ہلاکتوں کی تعداد چار بتائی گئی تھی تاہم بعد میں اسے کم کر کے تین کر دیا گیا۔ حکام کے مطابق یہ گولہ کلسٹر ہتھیار کا حصہ تھا، جو گرنے کے بعد پھٹا اور اس نے قریبی عمارت کو نشانہ بنایا۔
ادھر اسرائیل میں بھی ایک شخص ہلاک ہو گیا، جو تیس برس کی عمر کا غیر ملکی مزدور بتایا جا رہا ہے۔ یہ واقعہ شیرون کے علاقے میں پیش آیا۔
یہ بھی پڑھیں : مقبوضہ فلسطین میں ایران کی حمایت کے الزام میں 4 افراد گرفتار
اسی دوران تل ابیب میں ایک آٹھ منزلہ عمارت آگ کی لپیٹ میں آ گئی جبکہ دیگر علاقوں میں گرنے والے ملبے سے متعدد افراد زخمی ہوئے۔
اسرائیلی وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو نے رامات گان میں ہلاک ہونے والے دو افراد کے اہل خانہ سے اظہار تعزیت کیا، جو اپنے فلیٹ پر حملے کے دوران محفوظ مقام تک نہ پہنچ سکے تھے۔
Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.










