جمعہ، 20-مارچ،2026
جمعہ 1447/10/01هـ (20-03-2026م)

گیس اور تیل تنصیبات پر ایرانی حملے اشتعال انگیزی ہے، متحدہ عرب امارات

19 مارچ, 2026 12:49

متحدہ عرب امارات نے اپنی اہم گیس اور تیل تنصیبات پر ایرانی حملوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے عالمی قوانین کی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔

متحدہ عرب امارات کی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ حبشان گیس تنصیب اور باب آئل فیلڈ کو نشانہ بنانے والا ایرانی حملہ خطرناک اشتعال انگیزی ہے اور یہ بین الاقوامی قوانین کی صریح خلاف ورزی ہے۔

بیان میں کہا گیا کہ امارات اپنی خودمختاری اور قومی سلامتی کے تحفظ کے لیے تمام ضروری اقدامات کا حق محفوظ رکھتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : خارگ جزیرے پر جس سرزمین سے حملہ ہوا، اس کی تیل و گیس تنصیبات تباہ کر دیں گے، ایران

اماراتی حکام کے مطابق فضائی دفاعی نظام نے تیرہ بیلسٹک میزائلوں اور ستائیس ڈرونز کو کامیابی سے تباہ کر دیا، تاہم کچھ ملبہ گرنے سے دو مقامات پر واقعات پیش آئے، جس کے باعث حبشان گیس تنصیب کی سرگرمیاں عارضی طور پر معطل کر دی گئیں۔

ابوظہبی کے میڈیا دفتر کے مطابق میزائل حبشان گیس تنصیب اور باب آئل فیلڈ کی طرف بڑھ رہے تھے، تاہم بروقت کارروائی سے انہیں روک لیا گیا۔ ان واقعات میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، لیکن حفاظتی اقدامات کے تحت آپریشنز روک دیے گئے۔

حکام نے اس بات پر زور دیا کہ توانائی کے بنیادی ڈھانچے کو نشانہ بنانا نہ صرف علاقائی استحکام بلکہ عالمی توانائی منڈیوں کے لیے بھی سنگین خطرہ ہے۔

Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔