جمعہ، 20-مارچ،2026
جمعہ 1447/10/01هـ (20-03-2026م)

امریکی محکمہ دفاع کا ایران مہم کیلئے 200 ارب ڈالر کے اضافی بجٹ کا مطالبہ

19 مارچ, 2026 11:14

امریکی محکمہ دفاع نے ایران کے خلاف جاری جنگ کے لیے 200 ارب ڈالر سے زائد اضافی فنڈز کی درخواست کر دی ہے، جس پر کانگریس میں شدید اختلافات سامنے آ رہے ہیں۔

امریکی محکمہ دفاع نے وائٹ ہاؤس کو 200 سے زائد اضافی بجٹ کی درخواست دی ہے تاکہ ایران کے خلاف جاری جنگی کارروائیوں کو جاری رکھا جا سکے۔ حکام کے مطابق یہ رقم تیزی سے ختم ہونے والے ہتھیاروں کے ذخائر کو بحال کرنے کے لیے ضروری ہے۔

ذرائع کے مطابق گزشتہ تین ہفتوں میں امریکہ اور اسرائیل نے ایران کے متعدد اہداف کو نشانہ بنایا ہے، جس کے باعث ہتھیاروں کے ذخائر میں کمی واقع ہوئی ہے۔ اس صورتحال سے نمٹنے کے لیے دفاعی منصوبہ بندی میں اضافی فنڈز کو ناگزیر قرار دیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : ایران کے جوہری پلانٹ پر حملہ، عالمی ادارے کی تصدیق

تاہم وائٹ ہاؤس کے کچھ عہدیداروں کو خدشہ ہے کہ کانگریس اس بڑی مالی درخواست کو منظور نہیں کرے گی کیونکہ عوامی اور سیاسی سطح پر اس جنگ کی مخالفت بڑھ رہی ہے۔

امریکی سیاست میں بھی اس معاملے پر اختلافات سامنے آ گئے ہیں۔ ڈیموکریٹ رہنماؤں نے اس اخراجات پر شدید تنقید کی ہے جبکہ ریپبلکن رہنماؤں نے محتاط حمایت کا اظہار کیا ہے۔

ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ صرف بجٹ بڑھانے سے ہتھیاروں کی فوری فراہمی ممکن نہیں ہوگی، کیونکہ صنعتی صلاحیت، افرادی قوت اور خام مال کی کمی جیسے مسائل بھی درپیش ہیں۔

Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔