جمعہ، 20-مارچ،2026
جمعہ 1447/10/01هـ (20-03-2026م)

سعودی عرب سمیت دنیا کے کئی ممالک میں آج عیدالفطر منائی جا رہی ہے

20 مارچ, 2026 10:00

آج سعودی عرب سمیت مشرق وسطیٰ اور دیگر ممالک میں عیدالفطر مذہبی جوش و جذبے کے ساتھ منائی جا رہی ہے۔

مسجد الحرام اور مسجد نبوی ﷺ میں نماز عید کے سب سے بڑے اجتماعات ہوئے، جہاں لاکھوں مسلمان شریک ہوئے۔ اس موقع پر امت مسلمہ کے لیے امن، بھائی چارہ اور عالمی استحکام کی دعائیں کی گئیں۔

خادم حرمین شریفین، شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے دنیا بھر کے مسلمانوں کو عید کی مبارکباد دی اور عالمی امن کے لیے کوششیں جاری رکھنے کا عزم بھی دہرایا۔

فلسطین، ترکی، لبنان، یمن، عمان، قطر اور عراق میں بھی آج عیدالفطر مذہبی جوش و جذبے کے ساتھ منائی جا رہی ہے۔

آسٹریلیا میں وزیراعظم انتھونی البانیسی نے سڈنی کی مسجد میں مسلمانوں کے ساتھ عید منائی اور انہیں مبارکباد دی۔ کچھ افراد نے ان سے غزہ میں اسرائیل کی حمایت پر سوالات بھی کیے۔

امریکا اور سنگاپور میں بھی مسلمان برادری عیدالفطر کا تہوار منا رہی ہے۔ برطانیہ میں مسلم کمیونٹی کا ایک حصہ آج جبکہ دوسرا حصہ کل عید منائے گا۔

افغانستان، پاکستان، بھارت اور دیگر ممالک

افغانستان میں گزشتہ روز عید منائی گئی۔ پاکستان، بھارت، بنگلہ دیش، انڈونیشیا اور ملائیشیا میں چاند کی شہادتیں موصول نہ ہونے کے باعث سرکاری سطح پر عیدالفطر کا جشن ہفتہ 21 مارچ کو منایا جائے گا۔

Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔