نااہل مودی کا آبنائے ہرمز میں ایرانی اجازت ملنے کا پروپیگنڈا بے نقاب

نااہل مودی کا آبنائے ہرمز میں ایرانی اجازت ملنے کا پروپیگنڈا بے نقاب
بھارت میں بی جے پی حکومت کی توانائی پالیسی پر سوالات اٹھ گئے ہیں، کیونکہ مودی سرکار نے عوامی غصے اور توانائی بحران کو چھپانے کے لیے جعلی خبریں اور پروپیگنڈا استعمال کیا۔
بھارتی جریدہ اسکرول ان نے رپورٹ کیا کہ مودی حکومت نے گزشتہ ہفتے دعویٰ کیا کہ ایران نے بھارت کو آبنائے ہرمز کی ناکہ بندی سے مستثنیٰ قرار دے دیا، لیکن حقیقت کچھ اور ہے۔
بھارتی وزیر خارجہ نے واضح کیا کہ ایران نے بھارت کے جہازوں کے لیے کوئی مستقل یا جامع بندوبست نہیں کیا۔ اسکرول ان کے مطابق، مودی نے عالمی دباؤ کے نتیجے میں ایرانی تیل اور چابہار بندرگاہ میں شراکت داری ختم کی اور ایرانی ٹینکرز پر قابض ہو کر ایران سے مخالفت کا اظہار کیا۔
عالمی ماہرین کا کہنا ہے کہ بی جے پی کے بلند بانگ دعووں کے باوجود مودی حکومت بھارت کو توانائی کے شعبے میں خودمختار نہیں بنا سکی۔ موجودہ جنگی صورتحال میں ایران بھارت کو غیرجانبدار نہیں سمجھتا، خاص طور پر یہود و ہنود گٹھ جوڑ کے کھلے عام اعتراف کے بعد۔
مودی حکومت کے پروپیگنڈے کے باوجود بھارت محدود اثر و رسوخ اور توانائی کے بحران کا شکار ہے، جبکہ عوام کا ٹیکس جنگی جنون اور کرپشن کی نذر ہو رہا ہے۔
Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.











