جمعہ، 20-مارچ،2026
جمعہ 1447/10/01هـ (20-03-2026م)

ٹرمپ نے ایرانیوں کو ہوشیار اور ذہین قرار دے دیا

20 مارچ, 2026 09:58

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران سے جاری کشیدگی کو شطرنج کے کھیل سے تشبیہ دیتے ہوئے ایرانی عوام اور قیادت کو ہوشیار اور ذہین قرار دیا ہے۔

ٹرمپ نے کہا کہ ایران سے جنگ ایک بڑے شطرنج کے کھیل کی طرح ہے۔ ہم ایسے لوگوں کے ساتھ مقابلہ کر رہے ہیں جن کی ذہانت اور حکمت عملی انتہائی اعلیٰ سطح کی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ایرانی عوام نہ صرف ہوشیار ہیں بلکہ ان کا اعلیٰ آئی کیو اور دانشمندانہ رویہ اس جنگی صورتحال میں نمایاں نظر آتا ہے۔

صدر ٹرمپ کی یہ باتیں اس وقت سامنے آئیں جب امریکی میڈیا اور بین الاقوامی مبصرین ایران-امریکا کشیدگی پر تبصرہ کر رہے تھے۔

Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔