سوئٹزرلینڈ نے امریکا کو اسلحے کی برآمدات روک دیں

Iran War: Switzerland Delivers Major Setback to the United States
سوئٹزرلینڈ نے ایران جنگ میں غیر جانبداری کا فیصلہ کر لیا ہے۔
سوئس حکومت نے اعلان کیا ہے کہ اب وہ ایران جنگ میں شامل ممالک کو اسلحہ فراہم نہیں کرے گی۔ اسی سلسلے میں امریکا کو بھی اسلحے کی برآمدات روک دی گئی ہیں۔
دوسری جانب سری لنکا نے بھی امریکی جنگی طیاروں کو اپنے اڈے استعمال کرنے کی اجازت دینے سے انکار کر دیا ہے۔ سری لنکن صدر انورا کمارا ڈسانائیکے نے پارلیمنٹ کو بتایا کہ امریکا نے مارچ کے آغاز میں دو جنگی طیارے مٹالا انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر تعینات کرنے کی درخواست کی تھی، جسے مسترد کر دیا گیا۔
بین الاقوامی سطح پر بحران کے حل کے لیے سفارتکاری کو ترجیح دی جا رہی ہے۔ فرانس کے صدر کے مشیر سے گفتگو میں چینی وزیر خارجہ نے کہا کہ مشرق وسطیٰ کے تنازعے کا حل مذاکرات اور ڈائیلاگ کے ذریعے ہی ممکن ہے۔ چین اور فرانس کو مل کر اس بحران کو حل کرنے کی کوششیں کرنی چاہیے۔
اس کے علاوہ ترک وزیر خارجہ نے ترک صدر کا پیغام اماراتی صدر شیخ زاید تک پہنچایا اور خطے میں کشیدگی کم کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے سفارتکاری اور مذاکرات کو ترجیح دینے کا مطالبہ بھی کیا۔
Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.










