ہفتہ، 21-مارچ،2026
ہفتہ 1447/10/02هـ (21-03-2026م)

ایران جنگ سے متعلق بیشتر دُرست پیشگوئیاں کرنے والے معروف چینی نژاد کینیڈین مبصر پروفیسر نے خطرے کی گھنٹی بجادی

21 مارچ, 2026 14:58

چینی نژاد کینیڈین تجزیہ کار پروفیسر یینگ جیانگ نے امریکا اور اسرائیل کی جانب سے ایران کے خلاف بڑھتی کشیدگی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ یہ تنازعہ طویل المدتی ہو سکتا ہے۔

 پروفیسر یینگ جیانگ نے کہا کہ اس صورتحال کا موازنہ یوکرین میں جاری جنگ سے کیا جا سکتا ہے، جہاں جنگ کئی سالوں سے جاری ہے اور اس نے عالمی سیاست اور معیشت پر گہرے اثرات ڈالے ہیں۔

پروفیسر یینگ جیانگ نے امریکی صحافی ٹکر کارلسن کو دیے گئے انٹرویو میں کہا کہ ایران اور اسرائیل کے درمیان تنازعہ صرف خطے تک محدود نہیں رہے گا بلکہ عالمی سطح پر توانائی کی قیمتوں میں اضافہ، سپلائی چین میں خلل اور تجارتی سرگرمیوں میں کمی جیسے مسائل پیدا ہو سکتے ہیں۔

 انہوں نے کہا کہ اگر حالات مزید بگڑتے ہیں تو کئی ممالک میں خوراک کی قلت ہو سکتی ہے اور فوڈ ریشننگ جیسے اقدامات کیے جا سکتے ہیں، جو عالمی انسانی و معاشی بحران کی طرف اشارہ ہیں۔

انہوں نے کہا کہ مشرقِ وسطیٰ کے دیگر ممالک بھی اس تنازعے میں شامل ہو سکتے ہیں، جس سے یہ کشیدگی علاقائی اور بین الاقوامی سطح پر خطرناک صورت اختیار کر سکتی ہے۔

ماہرین کے مطابق اگر یہ پیشن گوئیاں درست ثابت ہوں، تو عالمی امن، معیشت، توانائی کی منڈیاں اور غذائی تحفظ سب شدید خطرات سے دوچار ہو سکتے ہیں۔

Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔