بجلی گھروں پر حملہ ہوا تو خطے کی توانائی تنصیبات اور پانی کے پلانٹس تباہ کر دیں گے، ایران

ایران نے دھمکی دی ہے کہ اگر اس کے بجلی کے گرڈ کو نقصان پہنچایا گیا تو وہ آدھے گھنٹے کے اندر اندر پورے خطے کی بجلی بند کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔
ایران کی خاتم الانبیاء سینٹرل کمانڈ کے ترجمان ابراہیم ذوالفقاری نے امریکی دھمکیوں کے جواب میں ایک سخت بیان جاری کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر امریکہ نے ایران کے بجلی گھروں پر حملہ کیا تو تہران نہ صرف دشمن کی توانائی کی تنصیبات کو نشانہ بنائے گا بلکہ پانی صاف کرنے کے پلانٹس اور آئی ٹی انفراسٹرکچر کو بھی تباہ کر دے گا۔
یہ بھی پڑھیں : آبنائے ہرمز کھولو ورنہ بجلی گھر تباہ کر دیں گے، ٹرمپ کا ایران کو 48 گھنٹوں کا الٹی میٹم
اس تناظر میں ایرانی سپریم نیشنل سیکیورٹی کونسل کے سابق سربراہ علی لاریجانی کے ایک پرانے بیان کا بھی حوالہ دیا جا رہا ہے، جس میں انہوں نے خبردار کیا تھا کہ اگر ایران کے بجلی کے نیٹ ورک کو چھیڑا گیا تو پورے مشرق وسطیٰ میں محض 30 منٹ کے اندر بلیک آؤٹ ہو جائے گا اور پورا خطہ اندھیرے میں ڈوب جائے گا۔
یہ بیان صدر ٹرمپ کے اس الٹی میٹم کے جواب میں ہے، جس میں انہوں نے ایران کے سب سے بڑے بجلی گھر کو اڑانے کی دھمکی دی تھی۔
Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.








