ایران کا اسرائیل کے 4 شہروں سمیت خلیجی ممالک میں امریکی ٹھکانوں پر بمباری کا دعویٰ

ایرانی پاسدارانِ انقلاب نے دعویٰ کیا ہے کہ انہوں نے اسرائیل کے ساتھ ساتھ کویت اور متحدہ عرب امارات میں موجود امریکی فوجی اڈوں کو بھی نشانہ بنایا ہے۔
ایران کے اسلامی پاسدارانِ انقلاب (آئی آر جی سی) نے اپنی تازہ ترین کارروائیوں کی تفصیلات جاری کرتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ ان کے میزائلوں نے نہ صرف اسرائیلی شہروں عراد، ڈیمونا، ایلات اور بیر السبع کو نشانہ بنایا، بلکہ خلیجی ممالک میں قائم امریکی اڈوں پر بھی حملے کئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں : ایران کا بیلسٹک میزائل سے عراد پر براہِ راست حملہ، 8 افراد ہلاک، ہنگامی حالت نافذ
پاسدارانِ انقلاب کے مطابق کویت میں واقع علی السالم ایئر بیس، اور متحدہ عرب امارات میں منہاد اور الظفرہ بیس کو کامیابی سے نشانہ بنایا گیا ہے۔
ایرانی حکام کا دعویٰ ہے کہ ان حملوں میں مجموعی طور پر 200 سے زائد افراد ہلاک ہوئے ہیں۔ دوسری جانب اسرائیل نے ہلاکتوں کی تردید کی ہے۔
Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.








