اتوار، 22-مارچ،2026
اتوار 1447/10/03هـ (22-03-2026م)

ایران کی اسرائیل پر میزائلوں کی 73 ویں لہر، 5 شہروں کی فوجی تنصیبات پر نشانہ

22 مارچ, 2026 09:45

ایرانی پاسدارانِ انقلاب نے اسرائیل پر میزائلوں کی 73 ویں لہر داغنے کا اعلان کرتے ہوئے بڑے پیمانے پر جانی و مالی نقصان کا دعویٰ کیا ہے۔

ایران کے پاسدارانِ انقلاب نے مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں موجود اسرائیلی تنصیبات پر بڑے پیمانے پر میزائل حملوں کی تصدیق کی ہے۔

پاسدارانِ انقلاب کے مطابق آپریشن وعدہ صادق 4 کے تسلسل میں میزائلوں کی 73 ویں لہر روانہ کی گئی، جس نے عراد، ڈیمونا، ایلات، بیر السبع اور کریات گت میں فوجی مراکز اور سیکیورٹی تنصیبات کو نشانہ بنایا۔

یہ بھی پڑھیں : ایران معاہدہ کرنا چاہتا ہے، مگر میں نہیں، امریکی صدر

ایرانی اعلامیے میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ یہ حملے اسرائیلی فضائی دفاعی نظام کی مکمل ناکامی کے بعد کئے گئے، جس میں خطے میں موجود امریکی فوجی اڈوں کو بھی نشانہ بنایا گیا۔

ابتدائی رپورٹس کے مطابق ان حملوں میں 200 سے زائد افراد کے ہلاک اور زخمی ہونے کی اطلاع ہے، جبکہ ایرانی حکام کا الزام ہے کہ اسرائیلی انتظامیہ نقصان کی اصل تفصیلات چھپانے کے لیے صحافیوں پر پابندیاں عائد کر رہی ہے۔

دوسری جانب اسرائیلی ذرائع ابلاغ نے تصدیق کی ہے کہ ایک ایرانی خرم شہر 4 بیلسٹک میزائل نے عراد شہر کے رہائشی علاقے کو براہِ راست نشانہ بنایا۔ اسرائیلی میڈیا نے اسے جنگ کا اب تک کا سب سے مہلک حملہ قرار دیا ہے۔

Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔