اتوار، 22-مارچ،2026
اتوار 1447/10/03هـ (22-03-2026م)

ایران معاہدہ کرنا چاہتا ہے، مگر میں نہیں، امریکی صدر

22 مارچ, 2026 09:43

امریکی صدر نے ایران کے ساتھ کسی بھی قسم کے معاہدے کے امکان کو مسترد کرتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ امریکی فوجی کارروائیوں نے ایران کی دفاعی صلاحیت کو مفلوج کر دیا ہے۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹروتھ سوشل پر جاری کردہ اپنے پیغام میں ایران کے حوالے سے انتہائی سخت مؤقف اختیار کیا ہے۔

امریکی صدر نے نیویارک ٹائمز کی اس رپورٹ کو یکسر مسترد کر دیا ہے، جس میں ان کے دورِ اقتدار میں جنگی ریکارڈ اور ایرانی اہداف کے حصول میں ناکامی کا تذکرہ کیا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں : ایران نے دوبارہ قطر کی توانائی تنصیبات کو نشانہ بنایا تو سخت کارروائی کریں گے، ٹرمپ

صدر ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکہ نے ایران کو دنیا کے نقشے سے مٹا دیا ہے اور انہوں نے اپنے تمام فوجی مقاصد وقت سے کئی ہفتے قبل ہی حاصل کر لئے ہیں۔

امریکی صدر کا کہنا تھا کہ ایران کی قیادت اب ختم ہو چکی ہے، ان کی بحریہ اور فضائیہ تباہ ہو چکی ہے اور ان کے پاس اپنا دفاع کرنے کے لیے اب کچھ باقی نہیں بچا۔

انہوں نے انکشاف کیا کہ ایرانی حکام اب امریکہ کے ساتھ معاہدہ کرنے کے خواہش مند ہیں، لیکن وہ خود اس وقت کسی بھی قسم کے سمجھوتے یا معاہدے میں کوئی دلچسپی نہیں رکھتے۔

Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔