ایران جنگ جاری رہی تو تیل 150 ڈالر فی بیرل تک جا سکتا ہے، ماہرین

توانائی کے ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ اگر ایران اور امریکہ کے درمیان جنگ مزید 10 دن جاری رہی تو تیل کی قیمتیں 150 ڈالر فی بیرل تک جا سکتی ہیں۔
ایران کے معروف توانائی اسٹریٹجسٹ مہدی عرب صادق نے عالمی معیشت کے حوالے سے ایک تشویشناک پیش گوئی کی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ اگر امریکہ اور اسرائیل کی ایران کے خلاف جنگ اگلے دس دنوں تک جاری رہتی ہے تو عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمت 150 ڈالر فی بیرل کی سطح عبور کر جائے گی۔
ماہرین کے مطابق ایران کی جانب سے آبنائے ہرمز کی بندش کے نتیجے میں روزانہ 21 ملین بیرل تیل کی سپلائی معطل ہو چکی ہے، جس نے عالمی رسد اور طلب کے توازن کو بری طرح بگاڑ دیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں : آبنائے ہرمز کھولو ورنہ بجلی گھر تباہ کر دیں گے، ٹرمپ کا ایران کو 48 گھنٹوں کا الٹی میٹم
جنگ شروع ہونے سے قبل تیل کی قیمت 65 ڈالر فی بیرل تھی، جو اب بڑھ کر 119 ڈالر تک پہنچ چکی ہے۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے پابندیوں میں نرمی کے باوجود قیمتوں میں کمی نہیں آ سکی۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر آبنائے ہرمز طویل عرصے تک بند رہا تو عالمی معیشت کو ایسا جھٹکا لگے گا، جس کا سنبھلنا ناممکن ہو جائے گا۔
Catch all the دنیا News, کاروبار News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.








