سعودی عرب کا ایرانی ملٹری اتاشی اور عملے کو ناپسندیدہ قرار دے کر ملک چھوڑنے کا حکم

سعودی عرب نے تہران کے ملٹری اتاشی اور دیگر عملے کو ناپسندیدہ شخصیات قرار دیتے ہوئے 24 گھنٹوں میں بیدخلی کا حکم دے دیا ہے۔
سعودی عرب کی وزارتِ خارجہ نے مملکت میں مقیم اسلامی جمہوریہ ایران کے سفارت خانے کے ملٹری اتاشی، اسسٹنٹ ملٹری اتاشی اور مشن کے دیگر تین ارکان کو ناپسندیدہ شخصیات قرار دے دیا ہے۔
سعودی حکومت نے ان تمام افراد کو حکم دیا ہے کہ وہ اگلے 24 گھنٹوں کے اندر سعودی عرب کی سرزمین چھوڑ دیں۔ سعودی وزارتِ خارجہ کے مطابق یہ انتہائی قدم ایران کی مسلسل جارحیت اور سعودی خودمختاری کی خلاف ورزیوں کے جواب میں اٹھایا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں : صبر کی حد ہوتی ہے، ایرانی حملے مزید برداشت نہیں، جوابی کارروائی کا حق رکھتے ہیں، سعودی عرب
بیان میں واضح کیا گیا ہے کہ ایران کی جانب سے سویلین تنصیبات، شہریوں اور معاشی مراکز کو نشانہ بنانا بین الاقوامی قوانین، بیجنگ معاہدے اور حسنِ ہمسائیگی کے اصولوں کے خلاف ہے۔
سعودی عرب نے مزید کہا کہ ایران کے یہ اقدامات اسلامی بھائی چارے کے منافی ہیں اور ثابت کرتے ہیں کہ ایرانی قیادت کے قول و فعل میں کھلا تضاد ہے۔ اس فیصلے سے خطے کی سفارتی صورتحال مزید کشیدہ ہونے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔
Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.








