پیر، 23-مارچ،2026
پیر 1447/10/04هـ (23-03-2026م)

بھارت میں توانائی بحران شدت اختیار کر گیا، گیس کی قلت سے نظام مفلوج

23 مارچ, 2026 14:19

بھارت میں توانائی بحران نے شدت اختیار کر لی ہے، جہاں گیس کی قلت اور قیمتوں میں بے تحاشہ اضافے نے شہریوں اور صنعتوں دونوں کو شدید متاثر کر دیا ہے، جبکہ عالمی رپورٹ نے حکومتی پالیسیوں پر سنگین سوالات اٹھا دیے ہیں۔

بھارت اس وقت ایک سنگین توانائی بحران کا سامنا کر رہا ہے، جس نے ملک کے مختلف شہروں میں روزمرہ زندگی کو متاثر کر دیا ہے۔

برطانوی جریدے دی اکانومسٹ کی تازہ رپورٹ کے مطابق گیس کی قیمتوں میں غیر معمولی اضافہ ہو چکا ہے، جبکہ کئی علاقوں میں شہری گیس سلنڈر حاصل کرنے کے لیے طویل قطاروں میں کھڑے نظر آتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : پانی کی قلت قومی مسئلہ ہے، بھارت آبی وسائل کو ہتھیار نہ بنائے، صدر مملکت

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ گیس کی شدید قلت کے باعث نہ صرف گھریلو صارفین مشکلات کا شکار ہیں بلکہ کاروباری سرگرمیاں بھی بری طرح متاثر ہو رہی ہیں۔ متعدد ریسٹورنٹس کو بند کرنا پڑا ہے، جبکہ کھاد بنانے والی فیکٹریوں سمیت کئی صنعتی شعبے بھی جزوی یا مکمل طور پر بند ہو چکے ہیں۔

ماہرین کے مطابق موجودہ بحران کی ایک بڑی وجہ حکومتی سطح پر توانائی سے متعلق ناقص منصوبہ بندی اور پالیسیوں میں تسلسل کا فقدان ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ حکومتی فیصلوں نے نہ صرف سپلائی چین کو متاثر کیا بلکہ درآمدی لاگت میں اضافے کے باعث قیمتیں بھی قابو سے باہر ہو گئیں۔ اگر فوری اور مؤثر اقدامات نہ کیے گئے تو یہ بحران مزید شدت اختیار کر سکتا ہے۔

Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔