ایران نے آبنائے ہرمز بند نہیں کیا، جہاز خوف کے باعث نہیں آرہے، عباس عراقچی

ایرانی وزیرِ خارجہ نے واضح کیا ہے کہ آبنائے ہرمز ایران نے نہیں بلکہ امریکہ اور اسرائیل کی جنگی پالیسیوں کی وجہ سے متاثر ہوئی ہے۔
ایران کے وزیرِ خارجہ عباس عراقچی نے سوشل میڈیا پر اپنے ایک پیغام میں ان الزامات کو مسترد کر دیا ہے کہ ایران نے آبنائے ہرمز کو بند کر رکھا ہے۔
انہوں نے کہا کہ بحری جہاز آبنائے ہرمز سے گزرنے میں اس لیے ہچکچا رہے ہیں کیونکہ انشورنس کمپنیاں امریکہ اور اسرائیل کی شروع کردہ جنگ سے خوفزدہ ہیں۔
عباس عراقچی نے دو ٹوک الفاظ میں کہا کہ کوئی بھی انشورنس کمپنی یا کوئی ایرانی شہری دھمکیوں سے مرعوب نہیں ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں : ٹرمپ نے ایران جنگ کا فیصلہ طاقتور شخصیات کے دباؤ پر کیا، بلومبرگ
انہوں نے عالمی برادری کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ جہاز رانی کی آزادی تب ہی ممکن ہے، جب تجارت کی آزادی کا احترام کیا جائے۔
ایرانی وزیرِ خارجہ کا مؤقف ہے کہ اگر امریکہ اور اسرائیل خطے میں تجارت کی آزادی کا احترام نہیں کریں گے، تو انہیں جہاز رانی کی آزادی کی توقع بھی نہیں رکھنی چاہیے۔
ان کا یہ بیان صدر ٹرمپ کے اس الٹی میٹم کے جواب میں آیا ہے، جس میں انہوں نے آبنائے ہرمز نہ کھولنے کی صورت میں ایرانی تنصیبات کو تباہ کرنے کی دھمکی دی تھی۔
Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.









