اسرائیل کے ایران کی حکومتی تنصیبات پر تازہ فضائی حملے، شہداء کی تعداد پندرہ سو سے متجاوز

اسرائیل نے تہران میں حکومتی تنصیبات پر بڑے پیمانے پر حملوں کا اعلان کیا ہے، جس کے جواب میں ایرانی فضائی دفاعی نظام متحرک ہو گیا ہے۔
اسرائیلی فوج نے تہران میں ایرانی حکومتی ڈھانچے پر بڑے حملوں کی لہر کا باقاعدہ اعلان کر دیا ہے۔ تہران کے مشرقی اور وسطی علاقوں میں غیر معمولی شدت کے دھماکوں کی آوازیں سنی گئی ہیں، عینی شاہدین نے بتایا کہ ایسے دھماکے پہلے نہیں سنے۔
ایرانی ذرائع ابلاغ کے مطابق تہران کے پانچ مختلف علاقوں میں دھماکے ہوئے ہیں، جبکہ فضائی دفاعی نظام کو امریکی اور اسرائیلی ڈرونز کو گرانے کے لیے متحرک کر دیا گیا ہے۔
ان حملوں میں تہران کے گنجان آباد علاقوں کو بھی نشانہ بنایا گیا ہے، جہاں سرکاری دفاتر اور رہائشی عمارتیں موجود ہیں۔
یہ بھی پڑھیں : امریکہ یا اسرائیل سے وجودی خطرہ ہوا تو پاکستان، بھارت کو نشانہ بنائے گا، سابق سفیر
دوسری جانب ایران کے شہر خرم آباد میں بھی فضائی حملے کے بعد بجلی کا نظام درہم برہم ہو گیا ہے اور لوگ ملبے تلے دبے افراد کو نکالنے کی کوشش کر رہے ہیں۔
بندر عباس میں ایران کے سرکاری ریڈیو اسٹیشن کے ٹرانسمیٹر پر بھی حملہ کیا گیا، جس میں ایک شخص شہید ہو گیا۔
انسانی حقوق کی تنظیموں کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں ایک بچے سمیت کئی شہری ہلاک ہو چکے ہیں، جس کے بعد جنگ کے آغاز سے اب تک ایران میں شہری ہلاکتوں کی مجموعی تعداد پندرہ سو سے تجاوز کر گئی ہے۔
Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.








