پیر، 23-مارچ،2026
پیر 1447/10/04هـ (23-03-2026م)

ایران کے ایٹمی بجلی گھروں پر بمباری کا آپشن بدستور موجود ہے، امریکی سفیر

23 مارچ, 2026 12:00

اقوامِ متحدہ میں امریکی سفیر کا کہنا ہے کہ ایران کے خلاف کسی بھی آپشن کو مسترد نہیں کیا گیا، جس میں ایٹمی بجلی گھروں پر بمباری بھی شامل ہے۔

اقوامِ متحدہ میں امریکہ کے مستقل مندوب مائیک والٹز نے ایک ٹی وی انٹرویو کے دوران انتہائی خطرناک بیان دیتے ہوئے کہا ہے کہ صدر ٹرمپ کے لیے ایران کے ایٹمی بجلی گھروں کو نشانہ بنانا بھی ایک آپشن ہو سکتا ہے۔

جب امریکی سفیر سے پوچھا گیا کہ کیا امریکہ ایران کی توانائی کی تنصیبات کو ملیا میٹ کرنے کی صدر کی دھمکی پر عمل کرے گا، تو انہوں نے کہا کہ کوئی بھی آپشن میز سے باہر نہیں ہے۔

یہ بھی پڑھیں : بجلی گھروں پر حملہ ہوا تو خطے کی توانائی تنصیبات اور پانی کے پلانٹس تباہ کر دیں گے، ایران

مائیک والٹز کا کہنا ہے کہ پاسدارانِ انقلاب ایک دہشت گرد تنظیم ہے، جو ایران کی اہم ترین تنصیبات اور معیشت کو کنٹرول کرتی ہے، اس لیے ان کی فوجی اور دفاعی صنعتی بنیادوں کو تباہ کرنا امریکہ کی ترجیح ہے۔

انہوں نے واضح کیا کہ صدر ٹرمپ نے یہ بات بالکل صاف کر دی ہے کہ ایران کی فوجی صلاحیتوں کو ختم کرنے کے لیے تمام آپشنز پر غور کیا جا رہا ہے، جس میں ایٹمی مراکز کو نشانہ بنانا بھی شامل ہے۔

Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔