پیر، 23-مارچ،2026
پیر 1447/10/04هـ (23-03-2026م)

ایرانی کارروائی کا پچھترواں مرحلہ، سعودی عرب میں امریکی اڈے پر حملہ، اسرائیل میں میزائلوں کی بارش

23 مارچ, 2026 09:54

سپاہِ پاسدارانِ انقلابِ اسلامی نے ‘آپریشن وعدہ صادق فور’ کے پچھترویں مرحلے کا آغاز کرتے ہوئے سعودی عرب میں امریکی اڈے اور اسرائیل کے خفیہ ٹھکانوں کو نشانہ بنایا ہے۔

ایران کی سپاہِ پاسدارانِ انقلابِ اسلامی نے اعلان کیا ہے کہ آپریشن وعدہ صادق فور کے تازہ ترین مرحلے میں مقبوضہ علاقوں میں اسرائیلی فوج کے نئے ٹھکانوں اور خفیہ مقامات کو کامیابی سے نشانہ بنایا گیا ہے۔

یہ آپریشن یا فاطمہ الزہرا سلام اللہ علیہا کے مقدس نام سے منسوب کیا گیا اور اسے پاسدارانِ انقلاب کے ترجمان علی محمد نائینی اور وزیرِ انٹیلی جنس اسماعیل خطیب کی یاد میں انجام دیا گیا۔

ایرانی فورسز نے دعویٰ کیا ہے کہ اسرائیلی اور امریکی اہلکار ان کی مکمل نگرانی میں ہیں اور ان کے لیے پناہ گاہوں میں چھپنا بھی ممکن نہیں رہا۔

یہ بھی پڑھیں : جی سیون کی خلیجی ممالک میں ایرانی حملوں کی مذمت

اس بیان میں سب سے اہم انکشاف یہ کیا گیا کہ سعودی عرب میں واقع شہزادہ سلطان ایئر بیس کو بیلسٹک میزائلوں سے نشانہ بنایا گیا ہے، جو کہ ایران کے خلاف امریکی فضائی آپریشنز کا ایک اہم مرکز سمجھا جاتا ہے۔

دوسری جانب اسرائیلی ذرائع ابلاغ نے بھی تصدیق کی ہے کہ لبنانی سرحد کے قریب اسرائیلی فوج کے مراکز پر میزائلوں کی بوچھاڑ کی گئی ہے، جس کے بعد انسٹھ بستیوں میں خطرے کے سائرن بج اٹھے۔

ایرانی سرکاری ٹیلی ویژن کے مطابق میزائلوں کی کئی لہریں یکے بعد دیگرے داغی گئیں، جنہوں نے شام کے مقبوضہ گولان اور دیگر علاقوں میں اہداف کو نشانہ بنایا۔

Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔