پیر، 23-مارچ،2026
پیر 1447/10/04هـ (23-03-2026م)

ٹرمپ نے ایران جنگ کا فیصلہ طاقتور شخصیات کے دباؤ پر کیا، بلومبرگ

23 مارچ, 2026 09:54

ایک تازہ رپورٹ کے مطابق امریکی صدر کا ایران کے خلاف جنگ شروع کرنے کا فیصلہ ان کے قریبی مشیروں کے بجائے بیرونی بااثر شخصیات کے دباؤ کا نتیجہ تھا۔

بلومبرگ کی ایک رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے خلاف جارحیت کا فیصلہ اکیلے نہیں کیا بلکہ اس کے پیچھے چند طاقتور شخصیات کا ہاتھ تھا۔

ان شخصیات میں اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو، میڈیا کے بے تاج بادشاہ روپرٹ مرڈوک اور کئی قدامت پسند تجزیہ نگار شامل ہیں۔ روپرٹ مرڈوک نے اس حوالے سے صدر ٹرمپ سے کئی بار براہِ راست بات چیت بھی کی۔

یہ بھی پڑھیں : آبنائے ہرمز کھولو ورنہ بجلی گھر تباہ کر دیں گے، ٹرمپ کا ایران کو 48 گھنٹوں کا الٹی میٹم

وائٹ ہاؤس کے اندرونی حلقوں میں نائب صدر جے ڈی وینس، وزیرِ خارجہ مارکو روبیو اور چیف آف اسٹاف سوزی وائلز نے اس فیصلے کی زیادہ مخالفت نہیں کی، تاہم جے ڈی وینس نے جنگ کے ممکنہ نتائج پر سوالات ضرور اٹھائے۔

اس فیصلے نے امریکہ کے لیے بین الاقوامی سطح پر مشکلات پیدا کر دی ہیں اور توانائی کی قیمتوں میں اضافے نے مقامی طور پر ریپبلکن پارٹی کی سیاسی پوزیشن کو بھی متاثر کیا ہے۔

سابق قومی سلامتی مشیر جان بولٹن کا کہنا ہے کہ ٹرمپ ایسے مشیر پسند کرتے ہیں، جو ان کی ہاں میں ہاں ملائیں، نہ کہ وہ جو ان کے فیصلوں کو چیلنج کریں۔

اس دوران انسدادِ دہشت گردی کے سابق ڈائریکٹر جو کینٹ نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے چکے ہیں، ان کا ماننا ہے کہ اسرائیل نے امریکہ کو اس غیر ضروری جنگ میں دھکیلا ہے۔

Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔