منگل، 24-مارچ،2026
منگل 1447/10/05هـ (24-03-2026م)

اصفہان اور خرم شہر میں ایران کی گیس تنصیبات پر حملے

24 مارچ, 2026 11:33

ایران کے شہروں اصفہان اور خرم شہر میں توانائی کے اہم ڈھانچے کو نشانہ بنایا گیا ہے، جس سے گیس کی فراہمی اور بجلی گھروں کے نظام کو نقصان پہنچنے کی اطلاعات ہیں۔

ایران کے خلاف جاری امریکی اور اسرائیلی جارحیت کے دوران اصفہان اور خرم شہر میں گیس کی تنصیبات کو نشانہ بنایا گیا ہے۔

ایرانی خبر رساں ایجنسی فارس کے مطابق اصفہان کی کاوہ اسٹریٹ پر واقع گیس انتظامیہ کی عمارت اور پریشر ریڈکشن اسٹیشن پر حملہ کیا گیا، جس سے تنصیبات کے کچھ حصوں اور قریبی رہائشی مکانات کو شدید نقصان پہنچا ہے۔

اصفہان کو ایران کے گیس کی تقسیم کے نیٹ ورک میں ایک کلیدی حیثیت حاصل ہے، کیونکہ یہاں سے صنعتوں اور بڑے شہروں کو گیس کی فراہمی کی جاتی ہے، اس حملے سے پیداواری عمل متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔

یہ بھی پڑھیں : ایران کے ساتھ معاہدے کے بنیادی نکات طے پا چکے، امریکی صدر کا پھر دعویٰ

دوسری جانب خرم شہر میں ایک پاور اسٹیشن سے منسلک گیس پائپ لائن کو بھی نشانہ بنانے کی کوشش کی گئی۔ خرم شہر کے گورنر نے تصدیق کی ہے کہ ایک میزائل گیس پائپ لائن کی تنصیب کے قریب آ کر گرا، تاہم خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

خرم شہر جنوبی توانائی کے ڈھانچے کا دل مانا جاتا ہے، جو بجلی کی پیداوار اور گیس کی فراہمی کے قومی نظام سے جڑا ہوا ہے۔ ان حملوں کا مقصد ایران کی قومی آپریشنل صلاحیت کو مفلوج کرنا معلوم ہوتا ہے۔

Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔