مجتبیٰ خامنہ ای کو لیڈر تسلیم نہیں کرتا، وینزویلا جیسی قیادت چاہیے، ڈونلڈ ٹرمپ

صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایرانی رہبر اعلیٰ مجتبیٰ خامنہ ای کو لیڈر تسلیم کرنے سے انکار کرتے ہوئے ایران میں مشترکہ قیادت یا وینزویلا جیسے ماڈل کی طرف اشارہ کیا ہے۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کی نئی قیادت کے حوالے سے انتہائی سخت اور غیر روایتی مؤقف اپنایا ہے۔ نئے ایرانی رہبر اعلیٰ مجتبیٰ خامنہ ای کے بارے میں بات کرتے ہوئے ٹرمپ نے کہا کہ وہ انہیں ایران کا لیڈر تسلیم نہیں کرتے۔
یہ بھی پڑھیں : اگر مجتبیٰ خامنہ ای زندہ ہیں تو سرنڈر کر دیں، ایران کی ڈیل کی شرائط ہمیں پسند نہیں، ٹرمپ
انہوں نے تہران کے ساتھ ہونے والے مبینہ مذاکرات کے حوالے سے بتایا کہ ان کے نمائندوں کی بات چیت رہبر کے بجائے ایک سینئر ایرانی عہدیدار سے ہوئی ہے۔
ٹرمپ نے مزید کہا کہ شاید ہمیں ایران میں کوئی ایسا لیڈر مل جائے، جیسا ہمیں وینزویلا میں ملا تھا۔ ان کا اشارہ ایران میں کسی متبادل سیاسی نظام یا مشترکہ قیادت کی طرف تھا، جسے امریکہ تسلیم کر سکے۔
تاہم انہوں نے یہ بھی واضح کیا کہ وہ یہ نہیں چاہتے کہ مجتبیٰ خامنہ ای کو قتل کیا جائے، لیکن وہ ان کے بارے میں زیادہ نہیں جانتے۔
Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.









