منگل، 24-مارچ،2026
منگل 1447/10/05هـ (24-03-2026م)

حج کے حوالے سے پھیلنے والی افواہوں پر اہم وضاحت جاری

24 مارچ, 2026 08:45

سعودی عرب میں حج کے حوالے سے سوشل میڈیا پر پھیلنے والی افواہوں پر حکام نے وضاحت جاری کر دی ہے۔

پاکستانی سفیر احمد فاروق نے کہا ہے کہ حج کے شیڈول میں کسی قسم کی کوئی تبدیلی نہیں کی گئی۔ تمام انتظامات پہلے سے طے شدہ پروگرام کے مطابق مکمل کیے جا رہے ہیں۔ سعودی حکومت حج کے امور کو منظم طریقے سے بروقت انجام دے رہی ہے۔

سفیر کے مطابق دنیا بھر سے آنے والے عازمین کو بہترین سہولیات فراہم کرنے کے لیے خصوصی اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ عوام سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی غیر مصدقہ خبروں پر یقین نہ کریں۔ صرف مستند ذرائع سے حاصل کردہ معلومات پر اعتماد کریں۔

دوسری جانب وزارتِ مذہبی امور نے بھی حج پروازوں کی منسوخی سے متعلق خبروں کو مسترد کر دیا ہے۔ ترجمان کے مطابق حج 2026 کے لیے تمام تیاریاں تیزی سے جاری ہیں اور کسی قسم کی رکاوٹ درپیش نہیں۔

ترجمان نے بتایا کہ عازمینِ حج کے ویزوں کے اجرا کا عمل بھی تیزی سے جاری ہے تاکہ تمام افراد کو بروقت سفری دستاویزات فراہم کیے جا سکیں۔ اس کے ساتھ ساتھ مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ میں رہائش، ٹرانسپورٹ اور دیگر ضروری سہولیات کے انتظامات کو حتمی شکل دی جا رہی ہے۔

Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔