ایران اور امریکہ کے درمیان بیک چینل رابطوں میں پاکستان کا مرکزی کردار ہے، برطانوی اخبار

برطانوی اخبار فنانشل ٹائمز نے دعویٰ کیا ہے کہ پاکستان ایران اور امریکہ کے درمیان جنگ رکوانے کے لیے مرکزی ثالث کا کردار ادا کر رہا ہے۔
برطانوی اخبار فنانشل ٹائمز نے ایک اہم رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ پاکستان ایران اور امریکہ کے درمیان جاری کشیدگی کو ختم کرنے کے لیے ایک کلیدی ثالث کے طور پر ابھرا ہے۔
رپورٹ کے مطابق فیلڈ مارشل آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے اتوار کے روز امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ٹیلی فونک گفتگو کی، جبکہ وزیراعظم شہباز شریف نے پیر کے روز ایرانی صدر سے اہم بات چیت کی ہے۔
یہ بھی پڑھیں : یہ کہنا درست نہیں کہ پاکستان ایران کے ساتھ ہے تو سعودی عرب کے ساتھ کیسے چل سکتا ہے، اعظم نذیر تارڑ
پاکستان اپنی عسکری قیادت کے تہران کے ساتھ مضبوط تعلقات اور صدر ٹرمپ کے ساتھ خوشگوار روابط کو استعمال کرتے ہوئے دونوں ممالک کے درمیان بیک چینل رابطے کروا رہا ہے۔
پاکستانی حکام نے پیشکش کی ہے کہ وہ آنے والے دنوں میں دونوں ممالک کے اعلیٰ عہدیداروں کے درمیان مذاکرات کی میزبانی اسلام آباد میں کرنے کے لیے تیار ہیں۔
دلچسپ بات یہ ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف اور ایرانی صدر کے درمیان گفتگو اسی وقت ہوئی، جب صدر ٹرمپ نے ایران پر حملے مؤخر کرنے کا اعلان کیا۔
Catch all the پاکستان News, دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.









