کولمبیا میں ٹیک آف کے فوراً بعد فوجی طیارے کو حادثہ، 66 فوجی و پولیس اہلکار ہلاک

کولمبیا کے سرحدی علاقے میں ایک فوجی ٹرانسپورٹ طیارہ ٹیک آف کے فوراً بعد جنگل میں گر کر تباہ ہو گیا، جس میں سوار 66 افراد لقمہ اجل بن گئے۔
خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق سی-130 ہرکیولیس طیارہ، جس میں مجموعی طور پر 125 افراد سوار تھے، پیر کی صبح جنوبی سرحدی علاقے پورٹو لیگوزامو سے پرواز کے فوراً بعد گر کر تباہ ہو گیا۔ اس المناک فضائی حادثے کے نتیجے میں 66 فوجی اور پولیس اہلکار ہلاک ہو گئے ہیں۔
طیارے کا ملبہ ایکواڈور اور پیرو کے قریب واقع گھنے جنگلات میں بکھر گیا، جہاں سے شعلے اور دھواں بلند ہوتے دیکھا گیا۔
یہ بھی پڑھیں : ایران کا امریکی فوجی طیارہ مار گرانے کا دعویٰ، امریکہ کی تصدیق
فوجی ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ مرنے والوں میں 58 فوجی، فضائیہ کے چھ اہلکار اور دو پولیس افسران شامل ہیں۔ طیارہ اپنی منزل ایمیزون چوکی کی جانب گامزن تھا کہ اس حادثے کا شکار ہو گیا۔
مقامی گورنر کے مطابق چھوٹا ہوائی اڈہ ہونے کی وجہ سے لاشوں کے انخلا اور زخمیوں کی منتقلی میں شدید مشکلات کا سامنا ہے۔
وزیر دفاع پیڈرو سانچیز نے واقعے کو ملک کے لیے نہایت دردناک قرار دیتے ہوئے حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے اعلیٰ سطح کی تحقیقات کا حکم دے دیا ہے۔ یہ علاقہ حالیہ دنوں میں منشیات کے کارٹلز کے خلاف فوجی کارروائیوں کا مرکز رہا ہے۔
Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.








