منگل، 24-مارچ،2026
منگل 1447/10/05هـ (24-03-2026م)

ٹرمپ ایک جھوٹا اور بے عزت شخص ہے، اس سے بات نہیں ہوگی، ایرانی ڈپٹی اسپیکر

24 مارچ, 2026 10:02

ایرانی پارلیمنٹ کے نائب اسپیکر علی نیکزاد نے ڈونلڈ ٹرمپ کو جھوٹا اور بے عزت قرار دیتے ہوئے ان کے ساتھ کسی بھی قسم کے مذاکرات کی مخالفت کر دی ہے۔

ایرانی پارلیمنٹ کے ڈپٹی اسپیکر علی نیکزاد نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ مذاکرات کے امکان کو مسترد کرتے ہوئے ان پر سخت تنقید کی ہے۔

فارسی نیوز ایجنسی کے مطابق علی نیکزاد نے کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ ایک جھوٹے اور بے عزت شخص ثابت ہوئے ہیں، اس لیے ان کے ساتھ کوئی بات چیت نہیں ہونی چاہیے۔

انہوں نے زور دے کر کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران اپنے عوام کی حمایت اور اپنی فوجی صلاحیتوں کے بل بوتے پر مضبوطی سے کھڑا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : ٹرمپ نے ایران جنگ کا فیصلہ طاقتور شخصیات کے دباؤ پر کیا، بلومبرگ

ڈپٹی اسپیکر نے ٹرمپ کو چیلنج کیا کہ اگر وہ سچ بول رہے ہیں تو ان لوگوں کے نام ظاہر کریں، جن کے ساتھ انہوں نے مبینہ طور پر مذاکرات کیئے ہیں۔

انہوں نے ٹرمپ کی دھمکیوں کو "بڑا جھوٹ” قرار دیتے ہوئے ماضی کے واقعات کا حوالہ دیا اور کہا کہ جون 2025 اور رواں سال فروری میں مذاکرات کے دو ادوار کے دوران جب مذاکرات کار کسی معاہدے پر پہنچنے کی کوشش کر رہے تھے، عین اسی وقت امریکہ نے ایران پر حملے کیے۔ ان کا کہنا تھا کہ ایسے شخص پر بھروسہ کرنا قومی مفاد کے خلاف ہے۔

Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔