امریکی صدر کا ایران کے ساتھ مثبت بات چیت کا دعویٰ

امریکی صدر کا کہنا ہے کہ امریکہ اور ایران کے درمیان جنگ کے مکمل خاتمے کے حوالے سے انتہائی مثبت بات چیت ہوئی ہے۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ‘ٹروتھ سوشل’ پر دعویٰ کیا ہے کہ ایران کی گیس اور توانائی کی تنصیبات پر حملے پانچ روز کے لیے ملتوی کر دیئے گئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں : مہنگی مغربی ٹیکنالوجی ایران کے سستے ہتھیاروں کے سامنے بے بس
ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے بیان میں یہ دعویٰ بھی کیا کہ امریکہ اور ایران کے درمیان گزشتہ دو دنوں کے دوران مشرق وسطیٰ میں جنگ کے مکمل خاتمے کے حوالے سے انتہائی مثبت اور تعمیری بات چیت ہوئی ہے۔
امریکی صدر کا مزید کہنا تھا کہ اگر کوئی حتمی معاہدہ طے پا جاتا ہے تو آبنائے ہرمز کو بہت جلد دوبارہ کھولا جا سکتا ہے۔ اسرائیلی حکومت اس وقت میز پر موجود تجاویز سے انتہائی خوش ہوگی۔
Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.









