مودی سرکاری کی ناقص پالیسیوں کے باعث بھارتی عوام لکڑی اور کوئلہ جلانے پر مجبور

متحدہ عرب امارات کے ممتاز جریدے خلیج ٹائمز نے مودی سرکار کی ناقص پالیسیوں کا کچا چٹھا کھولتے ہوئے انکشاف کیا ہے کہ بھارت میں لکڑی اور کوئلہ جلانے پر مجبور ہوگئے ہیں۔
خلیج میں جاری کشیدگی کے باعث جہاں پوری دنیا توانائی کے مسائل کا شکار ہے، وہیں بھارت میں مودی سرکار کی دوغلی اور ناقص پالیسیوں نے عوام کو شدید ترین بحران کی دلدل میں دھکیل دیا ہے۔
متحدہ عرب امارات کے معتبر جریدے خلیج ٹائمز کی ایک رپورٹ کے مطابق بھارت میں گیس کی قلت اس قدر بڑھ چکی ہے کہ غریب طبقہ اب دوبارہ لکڑی اور کوئلہ جلانے پر مجبور ہو گیا ہے، جو کہ جدید دور میں پتھر کے دور کی واپسی کی علامت ہے۔
یہ بھی پڑھیں : مودی سرکار کی اسرائیل نواز پالیسی کے باعث بھارت میں مہنگائی اور معاشی بحران کا سنگین خطرہ
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ بھارت کی ایک بڑی آبادی گیس سے محروم ہو چکی ہے، جبکہ مارکیٹ میں دستیاب گیس کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ کر دیا گیا ہے، جس نے عام آدمی کی کمر توڑ دی ہے۔ دوسری جانب پیٹرول کے حصول کے لیے بھی بھارتی عوام کو ذلت آمیز طویل قطاروں میں لگنا پڑ رہا ہے۔
معاشی ماہرین کا کہنا ہے کہ مودی حکومت کی تمام تر توجہ ایران کے خلاف اسرائیل نواز پالیسیوں پر مرکوز رہی، جس کی قیمت آج عام بھارتی شہری چکا رہا ہے۔
مودی سرکار کی اس بدانتظامی اور نااہلی کے نتیجے میں اب غریب بھارتی عوام کے لیے ایک وقت کے کھانے کے لیے چولہا جلانا بھی ناممکن ہو چکا ہے، جو کہ مودی کے معاشی ترقی کے دعوؤں پر ایک بڑا سوالیہ نشان ہے۔
Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












