بدھ، 25-مارچ،2026
بدھ 1447/10/06هـ (25-03-2026م)

تہران پر اسرائیلی کے تازہ حملے، اسکول اور متعدد رہائشی عمارتیں تباہ

25 مارچ, 2026 10:59

اسرائیل کی جانب سے ایرانی دارالحکومت تہران پر حملوں کی ایک نئی لہر میں ایک اسکول اور متعدد رہائشی عمارتیں تباہ ہو گئی ہیں۔

ایرانی دارالحکومت تہران بدھ کی علی الصبح زوردار دھماکوں سے لرز اٹھا ہے، جہاں اسرائیل نے اپنی فوجی کارروائیوں کا دائرہ وسیع کرتے ہوئے حکومتی بنیادی ڈھانچے کو نشانہ بنانے کا دعویٰ کیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق تہران کے مشرقی، شمالی اور وسطی علاقوں میں وقفے وقفے سے دھماکے سنے گئے ہیں۔ ان حملوں کے نتیجے میں نہ صرف رہائشی عمارتوں کو نقصان پہنچا ہے بلکہ ایک اسکول بھی مکمل طور پر تباہ ہو گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : ایران میں بوشہر ایٹمی بجلی گھر پر میزائل حملہ، عالمی ایٹمی ایجنسی کی تصدیق

سوشل میڈیا اور عالمی میڈیا پر آنے والی تصاویر میں تہران کے مضافات سے دھوئیں کے سیاہ بادل اٹھتے ہوئے دیکھے جا سکتے ہیں۔

اسرائیلی دفاعی افواج نے باضابطہ بیان جاری کرتے ہوئے تصدیق کی ہے کہ انہوں نے ایرانی حکومت کے تنصیبات کے خلاف حملوں کی ایک نئی لہر شروع کر دی ہے۔

اسرائیل کا کہنا ہے کہ ان کارروائیوں کا مقصد ایرانی انتظامیہ کی عسکری اور لاجسٹک صلاحیتوں کو مفلوج کرنا ہے۔ تہران کے اندر موجود ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ بدھ کے روز ہونے والے دھماکے اس قدر شدید تھے کہ ان کی آوازیں پورے شہر میں سنی گئیں۔

رہائشی علاقوں میں ہونے والی اس بمباری نے شہریوں میں خوف و ہراس پھیلا دیا ہے، جبکہ امدادی ٹیمیں متاثرہ مقامات پر ملبہ ہٹانے اور ممکنہ جانی نقصان کا جائزہ لینے میں مصروف ہیں۔

Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔