فلپائن میں ایندھن کا بحران سنگین، ایمرجنسی نافذ

فلپائن کے صدر فرڈینینڈ مارکوس جونیئر نے ملک میں توانائی کی فراہمی کو لاحق خطرات کے پیش نظر قومی توانائی ایمرجنسی نافذ کر دی ہے۔
فلپائن کے صدر فرڈینینڈ مارکوس جونیئر نے ملک میں توانائی کی صورتحال کو انتہائی تشویشناک قرار دیتے ہوئے قومی توانائی ایمرجنسی کا اعلان کر دیا ہے۔
صدر نے خبردار کیا ہے کہ ملک میں توانائی کی فراہمی اور اس کے استحکام کو خطرات کا سامنا ہے، جس سے نمٹنے کے لیے ہنگامی اقدامات ناگزیر ہیں۔
اس صورتحال پر قابو پانے کے لیے ایک خصوصی کمیٹی تشکیل دی گئی ہے، جس کی ذمہ داری ایندھن، خوراک، ادویات، زرعی مصنوعات اور دیگر ضروری اشیاء کی بلا تعطل فراہمی اور تقسیم کو یقینی بنانا ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں : وزیر اعظم کا خلیجی بحران کے حل کیلئے سفارتی ہوم ورک مکمل کرنے کا حکم
حکومت کی جانب سے نافذ کردہ اقدامات میں توانائی کی بچت کی مہم، ایندھن پر سبسڈی کی فراہمی اور ٹرانسپورٹ کے اخراجات کم کرنے کے اقدامات شامل ہیں۔
صدر مارکوس نے پٹرولیم مصنوعات کی فراہمی میں ہیرا پھیری، ذخیرہ اندوزی اور ناجائز منافع خوری کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کا بھی حکم دیا ہے۔
اس کے علاوہ حکومت نے ٹرانسپورٹ کے شعبے سے وابستہ افراد، بالخصوص موٹر سائیکل ٹیکسی ڈرائیوروں کے لیے پانچ ہزار پیسو (تقریباً تراسی ڈالر) کی مالی امداد کا اعلان کیا ہے تاکہ وہ ایندھن کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کا مقابلہ کر سکیں۔
کسانوں، ماہی گیروں اور دیگر محنت کش طبقے کے لیے بھی خصوصی فلاحی پروگرام شروع کیے گئے ہیں تاکہ توانائی کے اس بحران کے معاشی اثرات کو کم سے کم کیا جا سکے۔
Catch all the دنیا News, کاروبار News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.











