بدھ، 25-مارچ،2026
بدھ 1447/10/06هـ (25-03-2026م)

حزب اللہ کی شمالی مقبوضہ فلسطین میں کارروائی، متعدد آئرن ڈوم یونٹس اور اسرائیلی فوجی مراکز تباہ

25 مارچ, 2026 09:47

حزب اللہ نے مقبوضہ فلسطین کے شمالی علاقوں میں اسرائیلی فوج کے بنیادی ڈھانچے، فضائی دفاعی نظام اور فوجی مراکز پر حملوں کا سلسلہ تیز کر دیا ہے۔

لبنان کی اسلامی مزاحمت، حزب اللہ نے مقبوضہ فلسطین کے شمالی حصوں اور سرحدی علاقوں میں اسرائیلی قابض افواج کے خلاف بڑے پیمانے پر کارروائیاں جاری رکھی ہوئی ہیں۔

یہ حملے دو مارچ سے جاری اسرائیلی جارحیت کے جواب میں لبنانی سرزمین کے دفاع کے لیے کیے جا رہے ہیں۔ حزب اللہ کے مجاہدین نے راکٹوں اور ڈرونز کے جھنڈ کے ذریعے اسرائیلی فوج کے اہم ٹھکانوں اور بستیوں کو نشانہ بنایا ہے۔

تفصیلات کے مطابق، مقبوضہ شام کے گولان کی پہاڑیوں میں واقع کٹزرین اور کرمیئل کے علاقوں میں اسرائیلی فوجی ڈھانچے پر راکٹوں کی بارش کی گئی، جبکہ راموت نفتالی بیرکوں کو بھی نشانہ بنایا گیا۔

یہ بھی پڑھیں : اسرائیل کی لبنان کے رہائشی علاقوں میں بمباری جاری، متعدد شہادتوں کی اطلاعات

حزب اللہ نے ادادر (ماؤنٹ ادیر) اور نمر الجمل کے مقامات پر خودکش ڈرونز کے ذریعے حملے کئے، جس سے دشمن کو شدید نقصان پہنچا ہے۔ اس کے علاوہ کریات شمونہ کی بستی کو بھی انتباہی کارروائی کے طور پر راکٹوں سے نشانہ بنایا گیا ہے۔

مزاحمتی فورسز نے اسرائیلی فضائی دفاعی نظام آئرن ڈوم کے پلیٹ فارمز کو خاص طور پر نشانہ بنایا ہے۔ الزاورہ، مسگاو عام، میتولا اور معلوت ترشیحا میں نصب آئرن ڈوم یونٹس پر ڈرونز کے ذریعے براہ راست حملے کیے گئے، جبکہ دیشون میں اسرائیلی توپ خانے کے مرکز کو راکٹوں سے اڑا دیا گیا۔

زمینی محاذ پر بھی گھمسان کی لڑائی جاری ہے، خاص طور پر قوزح کے علاقے میں جہاں اسرائیلی فوجیوں کو پانچ مرتبہ توپ خانے کے گولوں کا نشانہ بنایا گیا اور ایک گھر میں چھپے فوجیوں پر گائیڈڈ میزائل کے ذریعے براہ راست وار کیا گیا۔

الطیبہ، مَسعود ہل، خیام حراستی مرکز اور نقورہ کے علاقوں میں بھی اسرائیلی فوجیوں کی چھاؤنیوں اور گاڑیوں کو بھاری راکٹوں اور مارٹروں سے نشانہ بنایا گیا، جس سے قابض افواج کی صفوں میں افراتفری پھیل گئی ہے۔

Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔