ایران کے 79 ویں مرحلے میں کویت اور بحرین کے امریکی اڈوں پر حملے، تل ابیب اور حیفا کی فوجی تنصیبات بھی تباہ

ایران کی سپاہ پاسدارانِ انقلاب نے وعدہ صادق 4 کے 79 ویں مرحلے کا آغاز کرتے ہوئے اسرائیل اور خطے میں قائم امریکی فوجی اڈوں کو سینکڑوں میزائلوں اور ڈرونز سے نشانہ بنایا ہے۔
ایران کی سپاہ پاسدارانِ انقلاب (آئی آر جی سی) نے اعلان کیا ہے کہ 79 ویں لہر کے دوران اسرائیل کے شہر ایلات میں واقع سیٹلائٹ اسٹیشنز اور خطے میں موجود امریکی فوجی اڈوں کو کامیابی سے نشانہ بنایا گیا ہے۔
ایرانی بیان کے مطابق، کویت میں واقع کیمپ عارف جان اور علی السالم ایئر بیس جبکہ بحرین میں واقع عیسیٰ ایئر بیس پر بھی بھاری میزائل داغے گئے ہیں۔
اس کارروائی میں طویل اور درمیانی فاصلے تک مار کرنے والے ٹھوس اور مائع ایندھن کے میزائلوں کے ساتھ ساتھ خودکش ڈرونز کا بھی استعمال کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں : اسرائیل کا ایران امریکہ مذاکرات پر عدم اعتماد، جنگ کے خاتمے کا امکان مسترد کردیا
تازہ حملوں میں سجیل اور خیبر شکن میزائلوں کے ذریعے بن گوریان ایئرپورٹ کے قریب فضائی تنصیبات اور حیفا میں فوجی صنعتوں کو تباہ کیا گیا۔
رپورٹ کے مطابق اسرائیلی شہر بنی براک میں ایرانی میزائل گرنے سے نو افراد زخمی ہوئے ہیں اور متعدد عمارتوں کو شدید نقصان پہنچا ہے۔
دوسری جانب، ایران کی فوج نے بھی اربیل ایئرپورٹ پر سطح سے سطح پر مار کرنے والے میزائلوں سے حملہ کیا ہے، جہاں امریکی افواج اور اسرائیل کے حمایت یافتہ گروہوں کے مراکز موجود تھے۔
ایرانی حکام کا دعویٰ ہے کہ امریکہ اور اسرائیل ایران کی فوجی طاقت کو کمزور کرنے کے جو دعوے کر رہے تھے، وہ جھوٹے ثابت ہوئے ہیں۔
Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.









