بدھ، 25-مارچ،2026
بدھ 1447/10/06هـ (25-03-2026م)

ٹرمپ کے مقابلے میں ایران کی باتوں پر زیادہ یقین ہے، سابق سی آئی اے سربراہ

25 مارچ, 2026 09:46

امریکہ کی خفیہ ایجنسی سی آئی اے کے دو سابق سربراہان نے صدر ٹرمپ کی پالیسیوں کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے انہیں احمقانہ اور غلط قرار دے دیا ہے۔

امریکہ کی مرکزی انٹیلی جنس ایجنسی (سی آئی اے) کے سابق سربراہ جان برینن نے بیان میں کہا ہے کہ وہ موجودہ صورتحال میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مقابلے میں ایرانی حکام کی باتوں پر زیادہ یقین کرتے ہیں۔

جان برینن کا کہنا تھا کہ ٹرمپ حقائق کو تسلیم کرنے سے انکاری ہیں اور وہ اس وقت اپنی ہی پیدا کردہ ناکامی اور شکست سے نکلنے کی ناکام کوشش کر رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : مجتبیٰ خامنہ ای کو لیڈر تسلیم نہیں کرتا، وینزویلا جیسی قیادت چاہیے، ڈونلڈ ٹرمپ

انہوں نے ٹرمپ کے اس دعوے کو سراسر غلط قرار دیا کہ ایران مذاکرات کے لیے کوئی سگنل دے رہا ہے یا امریکی شرائط پر بات چیت کرنے کا خواہشمند ہے۔ برینن کے مطابق ایرانی حکومت اور ٹرمپ انتظامیہ کے درمیان کسی قسم کا کوئی رابطہ یا بات چیت نہیں ہو رہی۔

اسی حوالے سے سی آئی اے کے ایک اور سابق سربراہ لیون پینیٹا نے بھی انتہائی اہم انکشاف کیا ہے۔ پینیٹا کا کہنا ہے کہ اسرائیل نے صدر ٹرمپ کو ایرانی رہبر اعلیٰ آیت اللہ خامنہ ای کو شہید کرنے پر قائل کیا اور انہیں یہ یقین دلایا کہ ان کی شہادت کے نتیجے میں ایران میں رجیم چینج ہو جائے گا۔

لیون پینیٹا نے اس سوچ کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ اسرائیل اور امریکہ دونوں نے اس معاملے میں انتہائی احمقانہ اور غلط حساب کتاب لگایا۔

Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔