اسپین کی نیشنلٹی حاصل کرنے کے خواہشمند پاکستانیوں کیلئے بڑی خوشخبری

Big News for Pakistanis Seeking Spanish Nationality
پاکستانی حکومت نے اسپین میں موجود غیرقانونی پاکستانی تارکین وطن کے لیے ایک اہم فیصلہ کر لیا ہے۔
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی اور وفاقی وزیر اوورسیز پاکستانیز سالک حسین کی زیرصدارت ہونے والے خصوصی اجلاس میں یہ فیصلہ کیا گیا کہ اسپین میں موجود تمام غیرقانونی پاکستانی تارکین وطن کو ایک ہفتے کے اندر اندر پاسپورٹ اور دیگر ضروری دستاویزات فراہم کی جائیں گی۔
اجلاس میں اسپین میں پاکستانی تارکین وطن کے لیے ریذیڈنٹ کارڈ کے حصول سے متعلق پیش رفت کا بھی جائزہ لیا گیا۔ فیصلہ کیا گیا کہ رجسٹریشن کے عمل سے پہلے تمام اہل پاکستانیوں کو قانونی حیثیت دینے کے لیے ضروری کاغذات جاری کیے جائیں گے۔ اس اسکیم سے تقریباً 15 ہزار پاکستانی مستفید ہوں گے۔
وزیر داخلہ محسن نقوی نے ہدایت کی کہ کسی بھی مجرم یا مطلوب شخص کو پاسپورٹ جاری نہ کیا جائے۔ انہوں نے اسپین میں پاکستانی سفارت خانے کو پاسپورٹ سیکشن کے لیے اضافی عملہ فوری فراہم کرنے کی بھی ہدایت دی۔
وفاقی وزیر اوورسیز پاکستانیز سالک حسین نے اسپین میں مقیم پاکستانیوں کی بھرپور حمایت پر وزارت داخلہ کا شکریہ ادا کیا۔
Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.










