جمعرات، 26-مارچ،2026
جمعرات 1447/10/07هـ (26-03-2026م)

دنیا میں نئی ہلچل؛ تل ابیب کے آسمان پر کوؤں کا جھنڈ، کیا یہ اسرائیل کی مکمل تباہی کا اشارہ ہے؟ بڑی پیشگوئی سامنے آگئی

26 مارچ, 2026 11:58

تل ابیب کے آسمان پر کوؤں کے جھنڈوں کی پرواز کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔ ویڈیو میں دکھایا گیا ہے کہ کوؤں کی یہ حرکت معمول سے ہٹ کر اور بڑے پیمانے پر ہو رہی ہے۔

اس واقعے کے بعد کچھ حلقوں نے اسے آنے والے خطرات یا ممکنہ تباہی کی علامت کے طور پر دیکھا۔ خاص طور پر اسرائیل پر حالیہ میزائل حملوں کے بعد یہ منظر لوگوں کی توجہ کا مرکز بنا۔

سوشل میڈیا صارفین نے اس حرکت کو سلطنتوں کے زوال یا بدقسمتی کی علامت قرار دیا ہے۔ ایک صارف نے ویڈیو کے ساتھ لکھا کہ رومی دور میں بھی ایسی حرکات دیکھ کر جنگیں روکی جاتی تھیں۔ ان کے مطابق یہ اس بات کی نشاندہی ہوتی تھی کہ ’خدا نے اس زمین سے اپنی امان اٹھا لی ہے‘۔

 

 

ماہرین کے مطابق کوؤں کی غیر معمولی حرکتیں اکثر موسم، خوراک یا حفاظتی وجوہات کی بنا پر بھی ہو سکتی ہیں۔ تاہم مذہبی اور تاریخی تناظر میں بعض افراد اسے ’ہاربنگر آف ڈوم‘ یعنی ممکنہ تباہی کی پیش گوئی کے ساتھ جوڑتے ہیں۔

یہ ویڈیو نہ صرف مقامی بلکہ بین الاقوامی سطح پر بھی وائرل ہو گئی ہے، اور صارفین اس کے متعلق اپنی رائے دے رہے ہیں۔

Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔