جمعرات، 26-مارچ،2026
جمعرات 1447/10/07هـ (26-03-2026م)

ایران کے اردن، بحرین، کویت میں امریکی اڈوں پر حملے، امریکی ایف اٹھارہ لڑاکا طیارہ گرانے کا دعویٰ

26 مارچ, 2026 10:12

پاسداران انقلاب کی تازہ کارروائیوں میں متعدد امریکی اڈوں اور اسرائیلی تنصیبات کو نشانہ بنانے جبکہ امریکی ایف اٹھارہ لڑاکا طیارہ گرانے کا دعویٰ کیا گیا ہے۔

خاتم الانبیاء مرکزی ہیڈ کوارٹر کے ترجمان کے مطابق اس آپریشن کی اناسی ویں لہر میں پاسداران انقلاب کی فضائی اور بحری افواج نے مشترکہ کارروائیاں کیں۔ ان حملوں میں ایلات کے مقام پر اسرائیلی فوجی سیٹلائٹ مراکز اور خطے میں قائم متعدد امریکی فوجی اڈوں کو نشانہ بنایا گیا۔

ان کا کہنا تھا کہ جن اڈوں کو نشانہ بنایا گیا، ان میں اردن کا الازرق ایئر بیس، بحرین کا شیخ عیسیٰ ایئر بیس، اور کویت کے علی السالم اور کیمپ عارفجان شامل ہیں۔

ایرانی حکام کا دعویٰ ہے کہ ان حملوں میں جدید ترین ٹھوس اور مائع ایندھن والے طویل و درمیانے فاصلے تک مار کرنے والے میزائلوں اور خودکش ڈرونز کا استعمال کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : نیتن یاہو کو ٹرمپ اور ایران کے معاہدے پر اعتراض، تہران کو امریکی نیت پر شک

آپریشن کی اسی ویں لہر میں لبنانی مزاحمتی تنظیم حزب اللہ کے تعاون سے مقبوضہ فلسطین کے شمالی علاقوں میں اسٹریٹجک اور سکیورٹی مراکز پر شدید میزائل حملے کی گئی۔

ترجمان نے مزید بتایا کہ اکیاسی ویں لہر کے دوران عماد، قیام، قدر اور خرم شہر چار جیسے میزائل سسٹم استعمال کیے گئے جنہوں نے حیفا، ڈیمونا اور حدیرہ سمیت ستر سے زائد مقامات کو نشانہ بنایا۔

ایک بڑی کامیابی کا دعویٰ کرتے ہوئے ایرانی حکام نے کہا کہ ایران کے جنوب مشرقی شہر چاہ بہار کے قریب ایرانی فضائی دفاعی نظام نے ایک امریکی ایف اٹھارہ لڑاکا طیارے کو مار گرایا ہے۔ اس کے علاوہ اربیل میں امریکی فوجیوں اور ان کے حامی گروہوں پر بھی میزائل حملے کئے گئے۔

دوسری جانب امریکی سینٹ کام نے ایرانی دعوؤں کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کا کوئی بھی طیارہ تباہ نہیں ہوا ہے۔

Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔