ہفتہ، 11-اپریل،2026
ہفتہ 1447/10/23هـ (11-04-2026م)

ایرانی حملوں کی 83 ویں لہر، اسرائیل کی تیل تنصیبات اور امریکی اڈوں پر نقصانات کی اطلاعات

27 مارچ, 2026 09:09

ایران کی سپاہ پاسداران انقلاب نے آپریشن وعدہ صادق 4 کی 83 ویں لہر کے تحت اسرائیل اور امریکہ کے متعدد فوجی ٹھکانوں پر مربوط میزائل اور ڈرون حملے کئے گئے ہیں۔

پاسداران انقلاب کے بیان کے مطابق ان حملوں میں اشدود میں تیل کے ذخائر اور اسرائیلی فوج کے یونٹوں کو نشانہ بنایا گیا ہے۔ اس کے علاوہ الظفرہ اور العدید سمیت متعدد امریکی فوجی اڈوں اور انٹیلی جنس مراکز کو بھی کامیابی سے نشانہ بنانے کا دعویٰ کیا گیا ہے۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ 83 ویں لہر کے دوران شیخ عیسیٰ اور علی السالم اڈوں پر پیٹریاٹ سسٹم کی مرمت کے مراکز اور ڈرون ہینگرز کو بھی تباہ کر دیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : ایران کا مشرق وسطیٰ کے ہوٹل مالکان کو امریکی فوجیوں کو پناہ نہ دینے کا مشورہ

ایرانی مسلح افواج کے ترجمان ابوالفضل شکارچی نے دعویٰ کیا ہے کہ 28 فروری سے شروع ہونے والی اس جنگ میں اب تک 600 سے 800 کے قریب امریکی فوجی ہلاک اور 5 ہزار زخمی ہو چکے ہیں، جبکہ خطے میں امریکہ کے 17 فوجی اڈے تباہ ہو چکے ہیں۔

ترجمان نے امریکی فوج کو کاغذی شیر قرار دیتے ہوئے کہا کہ ایرانی انتقامی کارروائیوں نے ان کی طاقت کا پول کھول دیا ہے۔

امریکی اخبار نیویارک ٹائمز نے بھی اپنی رپورٹ میں اس بات کی تصدیق کی ہے کہ ایرانی حملوں نے مغربی ایشیا میں کئی امریکی اڈوں کو ناقابل رہائش بنا دیا ہے، جس کے باعث فوجی اہلکار ہوٹلوں اور دفاتر میں منتقل ہونے پر مجبور ہو گئے ہیں۔

Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔