حزب اللہ کے اسرائیلی فوجیوں اور ٹینکوں پر گائیڈڈ میزائل حملے، ایک فوجی سمیت دو ہلاک

حزب اللہ نے اسرائیلی دستوں کو راکٹوں اور گائیڈڈ میزائلوں سے نشانہ بنایا گیا، جس کے نتیجے میں ایک اسرائیلی فوجی ہلاک اور ٹینک کے عملے کے دو ارکان زخمی ہو گئے ہیں۔
لبنان کی مزاحمتی تنظیم حزب اللہ نے جنوبی لبنان کے علاقوں میں داخل ہونے والے اسرائیلی فوجیوں پر متعدد کامیاب حملوں کا دعویٰ کیا ہے۔
تنظیم کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ضلع مرجعیون کے قصبے قنطرہ میں قبرستان اور ٹاؤن اسکوائر کے قریب جمع اسرائیلی فوجیوں اور ان کی گاڑیوں پر راکٹوں سے حملہ کیا گیا۔
اس کے علاوہ بنت جبیل کے علاقے میں پیش قدمی کرنے والے صیہونی دستوں کو گائیڈڈ میزائلوں سے نشانہ بنایا گیا۔
یہ بھی پڑھیں : جنوبی لبنان میں اسرائیلی فضائی حملے، مزید 6 افراد شہید
اسرائیلی حکام نے تصدیق کی ہے کہ ان جھڑپوں میں ایک اسرائیلی فوجی ہلاک اور ٹینک کے عملے کے دو ارکان زخمی ہوئے ہیں، جن کا ٹینک اینٹی ٹینک میزائل کا شکار ہوا۔
جمعرات کی شام سے اب تک حزب اللہ کی جانب سے شمالی اسرائیل اور لبنان کے اندر اسرائیلی پوزیشنوں پر 100 سے زائد راکٹ فائر کیے جا چکے ہیں۔
ان حملوں کے نتیجے میں شمالی اسرائیل کے شہر نہاریہ میں ایک اسرائیلی شخص کی ہلاکت اور 14 دیگر کے زخمی ہونے کی بھی اطلاع ہے۔
Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.









