پاکستان عالمی امن کا ضامن بن کر ابھرا، کامیاب سیاسی و عسکری سفارت کاری کا امریکی اعتراف

پاکستان کی سیاسی اور عسکری قیادت نے دنیا میں امن و استحکام کے لیے کامیاب سفارت کاری کا لوہا منوایا ہے، جس کا اعتراف اب خود سپر پاورز کی جانب سے کیا جا رہا ہے۔
امریکی نمائندہ خصوصی برائے مشرق وسطیٰ اسٹیو وٹکوف نے مشرق وسطیٰ میں قیام امن اور ایران کے ساتھ کشیدگی کم کرنے کے حوالے سے پاکستان کے کلیدی کردار کی تصدیق کر دی ہے۔
امریکی کابینہ میں پاکستان کی کامیاب سفارتکاری کا تذکرہ کرتے ہوئے اسٹیو وٹکوف نے بتایا کہ امن معاہدے کے فریم ورک کے لیے پندرہ نکاتی ایکشن لسٹ پاکستان کے ذریعے ہی ایران تک پہنچائی گئی ہے۔
انہوں نے واضح کیا کہ پاکستان اس وقت ایران اور امریکہ کے درمیان ایک پل اور معتبر ثالث کے طور پر انتہائی اہم کردار ادا کر رہا ہے، جس کے نتیجے میں ایران کے ساتھ مضبوط اور مثبت پیغامات کے تبادلے کے ساتھ ساتھ بامقصد مذاکرات کی راہ ہموار ہوئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں : پاکستان میں پیٹرول کی تقسیم اب کوٹے کے تحت ہوگی، وفاقی حکومت کا فیصلہ
عالمی امور کے ماہرین کے مطابق پاکستان اپنی مدبرانہ پالیسیوں اور بہترین حکمت عملی کی بدولت اس وقت ایک ایسی جنگ کو رکوانے میں مصروف ہے، جو پوری دنیا کو اپنی لپیٹ میں لے سکتی تھی۔
امریکہ اور ایران کے درمیان ثالثی کا یہ کردار عالمی سطح پر پاکستان کی اہمیت اور اس پر بڑھتے ہوئے بھرپور اعتماد کا عکاس ہے۔
ماہرین کا مزید کہنا ہے کہ متوازن تعلقات اور کامیاب سیاسی و عسکری سفارتکاری کی بدولت پاکستان کی عالمی ساکھ مزید مستحکم ہو رہی ہے، جو خطے اور دنیا کے لیے خوش آئند ہے۔
Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












