ایران پر امریکی و اسرائیلی فضائی حملوں میں مزید 6 افراد شہید

قم میں امریکی و اسرائیلی فضائی حملے کے نتیجے میں تین مکانات تباہ اور 6 افراد شہید ہو گئے۔
اسرائیلی دفاعی افواج نے دعویٰ کیا ہے کہ انہوں نے تہران کے قلب میں سرکاری تنصیبات پر وسیع پیمانے پر حملوں کا ایک سلسلہ مکمل کر لیا ہے۔
ایرانی میڈیا کے مطابق دارالحکومت میں زوردار دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں، جس کے بعد فضائی دفاعی نظام نے دشمن کے اہداف کو نشانہ بنایا۔
دوسری جانب قم کے رہائشی علاقے پر کئے گئے امریکی و اسرائیلی فضائی حملے میں تین مکانات تباہ ہو گئے، جس کے نتیجے میں 6 افراد شہید ہو گئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں : صدر ٹرمپ کا ایران کی توانائی کی تنصیبات پر 10 دن کیلئے حملے روکنے کا اعلان
قم کے ڈپٹی گورنر نے تصدیق کی ہے کہ زخمیوں کی درست تعداد تاحال معلوم نہیں ہو سکی۔ اسی طرح صوبہ مغربی آذربائیجان کے دارالحکومت ارمیہ میں بھی ایک رہائشی عمارت پر براہ راست میزائل حملہ کیا گیا جس میں چار عمارتیں مکمل طور پر تباہ ہو گئی ہیں اور متعدد شہریوں کی ہلاکت اور زخمی ہونے کی اطلاع ملی ہے۔
اسرائیلی فوجی ترجمان کا کہنا ہے کہ وہ ایرانی حکومت کی اسلحہ سازی کی صنعتوں کو نشانہ بنا رہے ہیں اور اب تک ایک ہزار سے زائد پیداواری مراکز پر حملے کئے جا چکے ہیں۔
Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.









