جمعہ، 27-مارچ،2026
جمعہ 1447/10/08هـ (27-03-2026م)

فوج تھک چکی ہے، سیکیورٹی چیلنجز کا مقابلہ کرنا ممکن نہیں رہا، اسرائیلی اپوزیشن لیڈر

27 مارچ, 2026 10:34

اسرائیل کے اپوزیشن لیڈر نے اپنی حکومت پر شدید تنقید کرتے ہوئے الزام عائد کیا ہے کہ فوج کو بغیر کسی واضح حکمت عملی اور ناکافی نفری کے ساتھ جنگ میں جھونک دیا گیا ہے۔

ایک ویڈیو بیان میں اپوزیشن لیڈر یائر لیپڈ نے کہا کہ اسرائیلی دفاعی افواج اپنی آخری حدوں سے بھی آگے جا چکی ہیں اور حکومت نے فوج کو میدان جنگ میں زخمی اور بے یار و مددگار چھوڑ دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : حزب اللہ کے اسرائیلی فوجیوں اور ٹینکوں پر گائیڈڈ میزائل حملے، ایک فوجی سمیت دو ہلاک

انہوں نے کہا کہ ریزرو فوجی تھکن سے چور ہیں اور وہ اب سیکیورٹی چیلنجز کا سامنا کرنے کی سکت نہیں رکھتے۔ لیپڈ نے مطالبہ کیا کہ کٹر مذہبی حریدی برادری کے مردوں کو بھی لازمی فوجی سروس میں شامل کیا جائے، جو قیام اسرائیل کے وقت سے اس سے مستثنیٰ چلے آ رہے ہیں۔

واضح رہے کہ اسرائیلی میڈیا کے مطابق فوجی سربراہ لیفٹیننٹ جنرل ایال ضمیر نے سیکیورٹی کابینہ کو خفیہ طور پر خبردار کیا ہے کہ اسرائیلی فوج تباہی کے دہانے پر کھڑی ہے۔

Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔