جمعہ، 27-مارچ،2026
جمعہ 1447/10/08هـ (27-03-2026م)

نفرت اور جھوٹ کا پرچار، امریکی تنظیم جینو سائیڈ واچ کی بھارتی میڈیا پر شدید تنقید

27 مارچ, 2026 10:34

رپورٹ کے مطابق بھارتی میڈیا سنسنی خیزی اور شور شرابے کے ذریعے گمراہ کن دعوؤں اور نفرت انگیز بیانیے کو فروغ دینے میں پیش پیش ہے، جس کا مقصد عوام کو حقائق سے دور رکھنا ہے۔

امریکی تنظیم جینو سائیڈ واچ نے اپنی تازہ ترین رپورٹ میں بھارتی میڈیا کو عالمی سطح پر بے نقاب کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ بھارتی ذرائع ابلاغ اب بھارتی جنتا پارٹی کے مکمل زیر اثر آ چکے ہیں۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بھارتی میڈیا اب غیر جانبداری کا ڈھونگ بھی نہیں رچاتا اور حقائق کو توڑ مروڑ کر پیش کرنا، اس کا وطیرہ بن چکا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : بھارتی سفارتکاری کی ناکامی بے نقاب، جے شنکر کی غیر سنجیدہ زبان نے حقیقت عیاں کر دی

بھارتی جنتا پارٹی کی مسلمان دشمنی پر مبنی پالیسیوں اور نفرت آمیز بیانیے کو میڈیا پر بار بار دہرایا جاتا ہے، تاکہ معاشرے میں تقسیم پیدا کی جا سکے۔

رپورٹرز وِد آؤٹ بارڈرز کے حوالے سے بتایا گیا کہ بھارت میں صحافتی آزادی اپنی نچلی ترین سطح پر ہے اور جو صحافی مسلمانوں کے خلاف ہونے والے جرائم کی رپورٹنگ کرتے ہیں، انہیں شدید مقدمات، بلاجواز حراست اور انتقامی تحقیقات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

سیاسی ماہرین کا کہنا ہے کہ گودی میڈیا نے عوام کی سوچنے سمجھنے کی صلاحیتوں کو مفلوج کر دیا ہے، جس کے نتیجے میں بھارتی عوام مودی کے ہر جھوٹ کو سچ ماننے پر فخر محسوس کرتے ہیں۔

مبصرین کے مطابق بھارتی میڈیا کی اس سنسنی خیزی اور شرانگیزی نے ملک کے اندر معاشرتی ہم آہنگی کو شدید نقصان پہنچایا ہے۔ ریاستی سرپرستی میں چلنے والا یہ گمراہ کن پروپیگنڈا اور ہندوتوا نظریے کی اندھی ترویج اب دنیا بھر میں بھارت کی جگ ہنسائی کا باعث بن رہی ہے۔

Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔