جمعہ، 27-مارچ،2026
جمعہ 1447/10/08هـ (27-03-2026م)

عید الاضحٰی کس تاریخ کو ہوگی؟ بڑی خبر آگئی

27 مارچ, 2026 14:39

متحدہ عرب امارات میں عید الاضحیٰ 2026 کی طویل تعطیلات کے حوالے سے اہم تفصیلات سامنے آ گئی ہیں۔

فلکیاتی اندازوں کے مطابق یو اے ای میں یومِ عرفہ منگل 26 مئی کو متوقع ہے۔ اس کے بعد عید الاضحیٰ کی باقاعدہ تعطیلات بدھ 27 مئی سے شروع ہو کر جمعہ 29 مئی تک جاری رہ سکتی ہیں۔ اس طرح تین دن کی سرکاری چھٹیاں متوقع ہیں۔

اگر ہفتہ اور اتوار کی معمول کی تعطیلات کو بھی شامل کر لیا جائے تو مجموعی طور پر چھ دن کی طویل چھٹی بن سکتی ہے۔ اس طرح لوگوں کو آرام، سفر اور اہل خانہ کے ساتھ وقت گزارنے کا بہترین موقع ملے گا۔

تاہم حکام کا کہنا ہے کہ ان تاریخوں کا حتمی اعلان چاند نظر آنے کے بعد ہی کیا جائے گا۔ اس لیے شہریوں کو چاہیے کہ وہ سرکاری اعلان کا انتظار کریں۔

Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔