ہفتہ، 28-مارچ،2026
ہفتہ 1447/10/09هـ (28-03-2026م)

ٹرمپ نے دنیا کے سب سے بڑے طیارہ بردار بحری جہاز پر ایرانی حملے کی تصدیق کر دی

28 مارچ, 2026 15:28

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران نے دنیا کے سب سے بڑے طیارہ بردار بحری جہاز "جیرالڈ آر فورڈ” کو نشانہ بنایا۔

ڈونلڈ ٹرمپ کے مطابق ایرانی حملہ انتہائی شدید نوعیت کا تھا اور جہاز کو 17 مختلف زاویوں سے نشانہ بنایا گیا۔

انہوں نے کہا کہ حملے کے دوران جہاز پر موجود عملہ شدید خوف و ہراس کا شکار ہو گیا اور کئی افراد اپنی جان بچانے کے لیے ادھر اُدھر بھاگتے رہے۔

امریکی صدر نے مزید تفصیلات فراہم نہیں کیں، تاہم اس بیان کے بعد عالمی سطح پر تشویش میں اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے۔

دفاعی ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر اس نوعیت کا حملہ تصدیق شدہ ہو تو یہ سمندری سیکیورٹی کے لیے ایک بڑا چیلنج ثابت ہو سکتا ہے اور خطے میں کشیدگی مزید بڑھ سکتی ہے۔

Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔