تم نے ایران کے بنیادی ڈھانچے پر حملے کیے، اب جواب کا انتظار کرو؛ ایرانی کمانڈر نے اسرائیل کو خبردار کر دیا

تہران: ایران کے پاسدارانِ انقلاب کے ایرو اسپیس سربراہ جنرل ماجد موسوی نے اسرائیل کو سخت خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران کے بنیادی ڈھانچے پر حملوں کا جواب دیا جائے گا۔
جنرل ماجد موسوی نے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں کہا کہ اسرائیل نے ایران کے انفرا اسٹرکچر کو نشانہ بنایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دنیا دیکھ رہی ہے کہ اسرائیل دوبارہ آگ سے کھیل رہا ہے۔
انہوں نے اپنے پیغام میں کہا کہ "تم نے ہمیں پہلے بھی آزمایا تھا، لیکن اس بار معاملہ مختلف ہوگا۔” ان کا کہنا تھا کہ اب ایران ان حملوں کا بھرپور جواب دینے کے لیے تیار ہے۔
ایرانی کمانڈر نے واضح کیا کہ اس بار "آنکھ کے بدلے آنکھ” کی پالیسی نہیں اپنائی جائے گی بلکہ اس سے زیادہ سخت ردعمل دیا جا سکتا ہے۔
دوسری جانب یہ بھی بتایا گیا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کی توانائی تنصیبات کو نشانہ نہ بنانے کا بیان دیا تھا، تاہم اس کے باوجود اسرائیل کی جانب سے حملے کیے گئے۔
رپورٹس کے مطابق اسرائیل نے ایران کے ایک بجلی گھر، دو اسٹیل فیکٹریوں اور ایک سویلین نیوکلیئر تنصیب کو نشانہ بنایا۔ ان حملوں کے بعد خطے میں کشیدگی مزید بڑھ گئی ہے۔
Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.











